Live Updates

سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے 26ویں آئینی ترمیم کیس ممکنہ طورپرجلدلگانے کی یقین دہانی کرادی

بدھ 21 مئی 2025 22:28

سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے 26ویں آئینی ترمیم کیس ممکنہ طورپرجلدلگانے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2025ء)سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے 26ویں آئینی ترمیم کیس ممکنہ طورپرجلدلگانے کی یقین دہانی کرادی،جبکہ سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی اپیلوں پرسماعت کے دوران جسٹس امین الدین نے کہاکہ کیا آپ چاہتے ہیں 26ویں ترمیم کیس کے فیصلے کے بعد یہ کیس سنیں حامد خان نے کہاکہ جی پہلے 26ویں ترمیم کا فیصلہ کرلیں، اس کے بعد تمام کیسز سن لیجیے گا۔

انھوں نے یہ ریمارکس بدھ کے روزدیے ہیں۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی اپیلوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی، وکیل حامد خان کی جانب سے بھارتی عدالت کے فیصلوں کے بھی حوالے دیئے گئے،حامد خان نے کہاکہ بھارت کے 1973الیکشن میں اندراگاندھی کی کامیابی کو چیلنج کیاگیا، الہ آباد کی عدالت نے اندراگاندھی کو نااہل قرا دے دیا تھا، لیکن بھارتی سپریم کورٹ نے وہ فیصلہ برقرار نہیں رکھا، بھارتی سپریم کورٹ نے کہا جب کوئی وزیراعظم بن جائے تو اسے نہیں ہٹایا جا سکتا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ آپ کا پوائنٹ تو بہت اہم ہے، 26ویں ترمیم کیس میں حوالہ دیجیے گا، حامد خان نے کہاکہ میں تو چاہتا ہوں کہ وہ کیس پہلے لگے اور میں اس پر دلائل دوں،جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ ہم آپ کی درخواست آگے پہنچا دیں گے،جو دستیاب تاریخ ممکن ہوئی اس پر کیس لگایا جائیگا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات