Live Updates

پاکستان پر بھارتی جارحیت میں معصوم بچوں سمیت شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، سید مصطفیٰ کمال

بدھ 21 مئی 2025 22:39

پاکستان پر بھارتی جارحیت میں معصوم بچوں سمیت شہریوں کو نشانہ بنایا ..
جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2025ء) وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان پر بھارتی جارحیت میں معصوم بچوں سمیت شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔عالمی برادری کروڑوں لوگوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے پر بھارت کو جواب دہ ٹھہرائے۔ جنیوا میں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ عالمی برادری کروڑوں لوگوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے پر بھارت کو جواب دہ ٹھہرائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے بزدلانہ حملوں میں ہمارے آبی ذخائر کو نشانہ بنایا اور سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کی کوشش کی۔ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام کی نسل کشی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

عا لمی برادری کا اس طرف توجہ مبذول کرنا انتہائی اہم ہے ۔ مصطفیٰ کمال نے فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی بھی بھرپور مذمت کرتے ہوے کہا کہ اسرائیل نہتے فلسطینیوں کا خون بہا رہا ہے ۔

اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لئے عالمی ادارہ اپنا کردار ادا کرے ۔ انہوں نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے عالمی ایجنڈے کی پاسداری کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوے کہا کہ پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ بھی ہماری ترجیح ہے ۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات