Live Updates

یو این ڈی پی کے صوبے کےعوام کی زندگیوں کو بدلنے کے حوالے سے منصوبے لائق تحسین ہیں،گورنربلوچستان

بدھ 21 مئی 2025 23:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی)کے صوبے کےعوام کی زندگیوں کو بدلنے کے حوالے سے منصوبے لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات ریذیڈنٹ کنٹری نمائندہ یو این ڈی پی اور ڈپٹی ریذیڈنٹ نمائندہ یو این ڈی پی پاکستان کے ساتھ ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ انتھک کام کے ذریعے یو این ڈی پی نے ہمارے صوبے میں صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور پینے کے صاف پانی تک رسائی کو بہتر بنانے میں اہم پیش رفت کی ہے۔ اس ضمن میں ضروری ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو ضلعی سطح پر سہولیات فراہم کر کے ہم دورافتادہ اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے قابل ہو جائیں گے، معیاری تعلیم کے ساتھ جدید مہارتیں سکھائیں گے اسطرح معیاری صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی دستیابی اور اس رسائی کو ممکن بنانا ضروری ہے کیونکہ صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے سے ہم پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے خطرے کو کم کر سکتے ہیں جس کے مجموعی صحت عامہ پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات