Live Updates

خضدار اے پی ایس واقعہ قوم کے دلوں پر کاری ضرب ہے۔ کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر فتنہ الخوارج کے خاتمے پر کاربند ہیں۔ خواجہ رمیض حسن

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 22 مئی 2025 15:22

خضدار اے پی ایس واقعہ قوم کے دلوں پر کاری ضرب ہے۔ کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2025ء) کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ خضدار اے پی ایس واقعہ قوم کے دلوں پر کاری ضرب ہے۔ بھارتی سپانسرڈ خوارج کی نہتے معصوم بچوں پر دراندازی انتہائی قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کے جواں و افسران دن رات قربانیاں دے کر مملکت کو محفوظ بنانے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

حالیہ بھارت جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص تاریخی حیثیت اختیار کر گیا۔ اقوام عالم نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کارکردگی کو سراہا۔سپہ سالار سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے سے نوازانا وفاقی حکومت کا احسن اقدام ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر فتنہ الخوارج کے خاتمے پر کاربند پیں۔ اندرونی و بیرونی چیلنجز کے باوجود فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پیشہ ورانہ انداز میں مظبوط گرفت سنبھالے ہوئے پیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات