
ملک کی شدید گرمی کی لہر جاری‘ہیٹ ویو24مئی تک جاری رہنے کا امکان
بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباﺅ تشکیل پا گیا ہے‘ ڈیپ ڈپریشن میں بدلنے کے بعد ہی اسکی سمت کا تعین کیا جاسکے گا.ترجمان محکمہ موسمیات
میاں محمد ندیم
جمعرات 22 مئی 2025
15:51

(جاری ہے)
دوسری جانب ساحلی علاقوں کے علاوہ پورا سندھ ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، ملک میں ہیٹ ویو کا سلسلہ 24 مئی تک جاری رہے گا، کراچی میں ہوامیں نمی کا تناسب 72 فیصد ہونے کے سبب گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے اور آئندہ دو روز تک گرمی کا زور برقرار رہنے کا امکان ہے.
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں سندھ میں حیدرآباد، سکھر، دادو، نوابشاہ، لاڑکانہ سمیت مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرگیا ہے شدید گرمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیںپنجاب میں بھی ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالا، ڈی جی خان، سرگودھا اور متعدد علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے بلوچستان کے علاقہ نصیرآباد، جعفرآباد اور سبی گزشتہ تین دنوں سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں علاوہ ازیں دیہی علاقوں میں 22 جبکہ شہری علاقوں میں 12، 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے.مزید اہم خبریں
-
روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتیاں ڈوبنے کی اطلاعات پر تشویش
-
اسرائیل فلسطین مسئلہ کے دو ریاستی حل کے اہم سفارتی نقاط تیار
-
یوگنڈا: شہریوں کے خلاف فوجی عدالتوں پر انسانی حقوق کمشنر کو تشویش
-
غزہ امدادی بحران: اسرائیل کے جواب میں یو این کا پانچ نکاتی منصوبہ پیش
-
متحدہ عرب امارات میں مئی کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ گرمی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
-
دشمن کو ہماری طاقت کا اندازہ ہوگیا ہے اب وہ دفاع پر 2ہزار خرچ کرے گا
-
بلوچستان جیسے سانحات ہوتے رہے تو پاک فوج کو کہیں گے کہ مودی کا ’’ سر ‘‘ لا کر دیں
-
امریکی صدر نے ایپل کمپنی سے ایک بار پھر بھارت میں آئی فون تیار نہ کرنے کا مطالبہ کردیا
-
وفاقی ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا، ترجمان وزارت خزانہ
-
پاکستان کو 10ماہ کے دوران 6 ارب ڈالر بیرونی قرضے اور گرانٹس موصول
-
غزہ: امدادی سامان کی لوٹ مار بے یقینی اور پریشانی کا مظہر
-
شام میں استحکام کے لیے عالمی برادری کی مدد درکار، امدادی ادارے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.