Live Updates

باغ، ’’پاکستان زندہ باد ریلی‘‘ بھارت کے خلاف شاندار فتح پر پاک افواج کو مبارکباد

جمعرات 22 مئی 2025 20:29

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے زیراہتمام باغ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح کا جشن منانے کے لیے ایک ریلی نکالی گئی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے عنوان سے ریلی حیدری چوک سے شروع ہو کر باغ پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ریلی کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کی۔ ریلی بعد میں یہ ایک بڑے عوامی جلسے میں تبدیل ہو گئی۔ جلسے کی نظامت ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ نے کی۔ریلی اور جلسے کے شرکاء نے تہہ دل سے پاک فوج اور حکومت پاکستان کے لیے اپنی غیر متزلزل یکجہتی، جذباتی وابستگی اور حمایت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور پاک فوج ک حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے اس موقع پر کہا کہ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ بنایا اور بغیر ثبوت کے پاکستان پر الزام لگایا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان اور کشمیر مخالف مہم شروع کی،بھارتی شہروںمیں کشمیری طلباء اور تاجروں کو نشانہ بنایا گیا۔بھارتی فوجیوںنے مقبوضہ علاقے میں ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کیا اور دوجنوں آزادی پسندوں کے گھر مسمار کر دیے۔

انہوں نے پاکستان کی بہادر مسلح افواج اور اس کی چوکس فضائیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔انہوں نے اپنی شرائط پر جنگ بندی کو نافذ کرانے اور مسئلہ کشمیر کو اپنی شرائط میں سرفہرست رکھنے پر پاکستان کی تعریف کی۔انہوںنے مسلح افواج اور حکومت پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل حافظ عاصم منیرنے پانچ فروری کے دن مظفر آباد میں یادگار شہداء پر اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ پاکستان کشمیر کے لیے تین جنگیں لڑ چکا ہے اور مزید لڑنے کے لیے تیار ہے، لیکن کشمیر یعنی پاکستان کی شہ رگ کو دشمن کے ہاتھ میں نہیں جانے دے گا۔

پاکستان زندہ باد ریلی اور جلسہ عام میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی ۔ دیگر حریت رہنمائوں میں محمود احمد ساغر، سید منظور احمد شاہ، سید اعجاز احمد شاہ، راجہ خادم حسین، عبدالحمید لون، عبدالمجید میر، زاہد صفی، زاہد اشرف اور قاضی عمران شامل تھے۔ریلی اور اجتماع میں جو دیگر لوگ شریک تھے ان چوہدری نزیر ،عبدالرحمان بٹ، زمان چوہدری ارشاد بٹ، مختار چوہدری، عبدالغنی لون، محمد لطیف لون، شفیع کشمیری، اکسیر اعوان، چوہدری عبدلواحد ،چوہدری عزیز، وقار بٹ ،چوہدری الطاف فاروق ،چوہدری چوہدری غلام حسین ،عبدالحمید اقبال ،چوہدری اشفاق ،چوہدری محمد افضل، ابو سعیب، امیر جماعت اسلامی ضلع باغ قاضی ساجد محمود چغتائی ،خالد کھوکھر مسلم لیگ ن باغ کے صدر راجہ حفیظ وزیر حکومت بیگم امتیاز نسیم، وزیر حکومت سردار میر اکبر خان وزیر آئی ٹی آزاد کشمیر سردار ضیاء قمر، عبدالرشید ترابی ،راجہ نثار احمد شائق ، مولانا امین الحق، سید عطاء اللہ شاہ، مفتی سید وجاہت گردیزی ، عمران اکبر، امتیاز زبیر، شبیر احمد ،فیاض ڈار، چوہدری ناصر اور دیگر شامل تھے۔

مہمان خصوصی شاہی بیگم تھی جس نے تحریک آزادی میں اپنے چار جوان بیٹے قربان کئے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات