Live Updates

کانز فلم فیسٹیول، بانی وکی لیکس کا شہید فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے انوکھا انداز

جمعہ 23 مئی 2025 10:40

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)کانز فلم فیسٹیول میں وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے شہید فلسطینی بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا انوکھا انداز اپنالیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جولین اسانج کانز فلم فیسٹیول میں 2023 سے اب تک اسرائیل کی جانب سے شہید کیے جانے والے 5 ہزار بچوں کے نام کی ٹی شرٹ پہن کر شریک ہوئے۔جولین اسانج کی ٹی شرٹ پر STOP ISRAEL کی عبارت بھی نمایاں تھی۔دوسری جانب امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے بھی فیسٹیول میں شہید فلسطینی صحافی فاطمہ حسونہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔انجلینا جولی نے اپنے خطاب میں خاص طور پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والی 23 سالہ عالمی شہرت یافتہ فلسطینی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسونہ کا ذکر کیا۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات