Live Updates

متحدہ عرب امارات میں عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 13 جون تک طلب

جمعہ 23 مئی 2025 12:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں27 اکتوبر سے ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ بیوٹی ورلڈ ، مڈل ایسٹ ‘‘ میں شرکت کے لئے13 جون تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش دبئی میں27 اکتوبر سے 29 اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں سکن کئیر ، ہئیر ، کاسمیٹکس ، پر فیوم ، مساج اور تھراپی سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات