Live Updates

آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف حکومتی اخراجات میں کمی سے مشروط کردیا

مالیاتی بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے پہلے آئی ایم ایف کی تمام شرائط مکمل طور پر پوری کی جائیں گی،حکومتی ذرائع

جمعہ 23 مئی 2025 15:13

آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف حکومتی اخراجات میں کمی سے مشروط ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف حکومتی اخراجات میں کمی سے مشروط کردیا۔ ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے برآمدی شعبے کو ممکنہ ریلیف پیکیجز پر بھی اعتراضات اٹھائے جبکہ صوبوں سے اخراجات میں کمی اور آمدن میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دفاعی بجٹ کو ملکی ضروریات کے مطابق بڑھایا جائے گا، تاہم دیگر شعبوں میں کٹوتیوں پر غور جاری ہے۔

تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے امکانات بھی نہایت محدود اور برائے نام رہیں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے پاکستان کا حالیہ دورہ مکمل کرلیا تاہم ورچوئل مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ حکومتی ذرائع نے بتایاکہ مالیاتی بل 26-2025 کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے پہلے آئی ایم ایف کی تمام شرائط مکمل طور پر پوری کی جائیں گی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات