
شوگر کارٹیل جرمانہ کیس، اپیلیٹ ٹربیونل نے مقدمہ دوبارہ سماعت کے لیے مسابقتی کمیشن کو واپس بھجوا دیا
جمعہ 23 مئی 2025 13:30
(جاری ہے)
ٹربیونل نے کمیشن کو دوبارہ سماعت مکمل کر کے 90 دن میں فیصلہ جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ 2021 میں مسابقتی کمیشن کے چار رکنی بینچ نے چینی کی قیمتوں میں اضافہ پر کارروائی اور انکوائری کے بعد فیصلہ جاری کیا گیا تھا۔ مسابقتی کمیشن کا چار رکنی بنچ کی رائے دو دو میں تقسیم تھی۔ اس وقت کی چیئرپرسن راحت کونین اور ممبر مجتبی لودھی نے جرمانہ عائد کرنے کی حمایت کی، جبکہ دیگر دو اراکین ، جن میں شائستہ لودھی اور بشری ناز صاحبہ نے اختلافی رائے دی تھی۔ فیصلہ میں تعطل ختم کرنے کے لیے ، اُس وقت کی چیئرپرسن راحت کونین نے مسابقتی ایکٹ کے سیکشن 24 کی ذیلی شق 5 کے تحت اپنا کاسٹنگ ووٹ استعمال کرتے ہوئے فیصلے کو اکثریتی رائے میں تبدیل کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں شوگر ملز ایسوی ائیشن اور 72 شوگز ملز پر مجموعی طور پر 44 ارب روپے کا جرمانہ عائد ہوا تھا۔تاہم، شوگز ملز ایسوسی ائیشن اور شوگز ملز نے اپنی اپیلوں میں چئیرپرسن کے کاسٹنگ ووٹ کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا تھا ۔ ٹربیونل نے فیصلہ دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ مسابقتی کمیشن کے چیئرپرسن کو قانون کے تحت عدالتی نوعیت یا جوڈیشل پراسیڈنگ میں کاسٹنگ ووٹ استعمال کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔ چنانچہ، ٹربیونل نے چیئرپرسن کے کاسٹنگ ووٹ کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔ کاسٹنگ دوٹ کالعدم ہونے کے بعد، کمیشن کا فیصلہ اب دوبارہ دو ، دو کے ساتھ برابر ہو گیا ہے۔لہذا، ٹربیونل نے فیصلہ میں چئیرمین مسابقتی کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس کیس کی دوبارہ سماعت کر کے اپنا فیصلہ دیں جو کہ اس مقدمے کا حتمی نتیجہ نکانے میں معاون ہو گا ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے نئے چیئرمین کی تقرری کے بعد ٹربیونل کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے، جس کے بعد کئی عرصے سے التوا کا شکار اپیلوں کی سماعت کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدر مملکت کو نہیں نکالا جارہا ، محرم میں سیاست نہ کی جائے، عوام سوشل میڈیا کی خبروں پر دھیان نہ دیں ، کچھ نہیں ہورہا ، محسن نقوی
-
ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر، یورو، ریال، درہم کی قدر میں اضافہ
-
اہل بیت کی عظیم قربانی کو رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیا جاسکتا‘ سردار سلیم حیدر
-
یومِ عاشورہ ہمیں قربانی و ایثار ،صبرو استقامت کا درس دیتا ہے،سردار ایاز صادق
-
گورنر خیبرپختونخوا کا حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہونیوالے نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا دورہ
-
سانحہ سوات کے وقت ائیر ایمبولنس پولوفیسٹول میں وزراء کے اہلخانہ کیلئے استعمال کی گئی، گورنر خیبرپختونخوا
-
امام حسین رضی اللہ عنہ کا پیغام پوری انسانیت کیلئے مشعلِ راہ ہے،فیصل کنڈی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے 26 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت
-
اسمبلی میں احتجاج کی وجہ سے ارکان کو معطل نہیں کیا جا سکتا‘ سلمان اکرم
-
5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شرجیل میمن
-
حکومت مضبوط ، کوئی رکن کہیں نہیں جا رہا، تحریک عدم اعتماد کا شوق رکھنے والے حقیقت دیکھ لیں گے، علی امین گنڈاپور
-
کربلا کی جنگ سے ہمیں بے لوث ، عظیم تر بھلائی کیلئے قربانی کی اہمیت کا درس ملتا ہے‘ مسرت جمشید چیمہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.