Live Updates

پاک بنگلادیش سیریز: سکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کے سپرد

سکیورٹی کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کا فیصلہ : ذرائع

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 23 مئی 2025 14:32

پاک بنگلادیش سیریز: سکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کے سپرد
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 مئی 2025ء ) پاک بھارت کشیدگی کے سبب بنگلادیش کیخلاف 3 ٹی20 میچز کی سیریز کے لیے سکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کیساتھ سرحدی کشیدگی کے سبب پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز میں سکیورٹی کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلیٰ حکام نے سیریز میں سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو سوپنے کی منظوری بھی دیدی ہے۔ 
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 28 مئی، دوسرا 30 مئی جبکہ آخری یکم جون کو کھیلا جائے گا، تمام میچز کی میزبانی لاہور کا قذافی اسٹیڈیم کرے گا۔
دوسری جانب پاکستان کیخلاف 3 میچز کی ٹی20 میچز کی سیریز سے قبل بنگلادیشی ٹیم مشکلات کے بھنور میں پھنس گئی۔

(جاری ہے)

 
بنگلادیشی فاسٹ بولر ناہید رانا کی سیریز سے دستبرداری کے بعد اب سومیہ سرکار انجری کے سبب سیریز سے باہر ہو گئے، جس کے باعث مہدی حسن میراز کو سکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔
دورہ پاکستان کے دوران بنگلادیشی ٹیم کو 25 مئی کو لاہور پہنچنا ہے، سیریز کا پہلا میچ 28 دوسرا 30 مئی جبکہ آخری میچ یکم جون کو شیڈول ہے، تاہم فاسٹ بولر ناہید رانا اور 2 سپورٹ اسٹاف ارکان نے سیکیورٹی خدشات پر ٹور سے انکار کردیا تھا۔

 
سومیہ سرکار گذشتہ ایک ہفتے سے کمر کی تکلیف سے دوچار ہیں، اگرچہ وہ یو اے ای کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلیے اسکواڈ کا حصہ تھے مگر میدان میں نہیں اترسکے۔
بنگلادیش کو اس سیریز میں تاریخی ہزیمیت کا منہ دیکھنا پڑا ہے، یو اے ای نے بنگال ٹائیگر کو 3 میچز کی سیریز میں 1-2 سے شکست دیدی ہے۔ 
ٹیم کے فزیو بیجید الاسلام خان نے کہا کہ سومیہ سرکار کو مکمل فٹ ہونے میں مزید 2 ہفتے لگ سکتے ہیں، مہدی حسن میراز پہلے سے ہی پی ایس ایل کیلیے پاکستان میں موجود ہیں۔

 
قبل ازیں بنگلہ دیشی سلیکٹرز نے مہدی حسن میراز کو یو اے ای اور پاکستان سے سیریز کیلئے منتخب نہیں کیا تھا، مہدی حسن میراز نے 25-2024ء کے سیزن میں بہتر کارکردگی دکھائی،انھوں نے بی پی ایل میں 355 رنز بنائے، ساتھ 13 وکٹیں بھی لیں، وہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات