Live Updates

خضدا ر میں سکول بس پر نہیں بلکہ ہماری اقدار پر حملہ تھا، وفاقی سیکرٹر ی داخلہ

دھماکے میں سکول کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملے میں فتنہ الہندوستان ملوث ہیں، دہشت گردوں کو خطرناک نتائج بھگتنا ہوں گے،خرم آغا کی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 23 مئی 2025 15:12

خضدا ر میں سکول بس پر نہیں بلکہ ہماری اقدار پر حملہ تھا، وفاقی سیکرٹر ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 مئی 2025)وفاقی سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے خضدار میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، سکول کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا یہ حملہ سکول پر نہیں ہماری اقدار پر حملہ تھا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملے میں فتنہ الہندوستان ملوث ہیں، دہشت گردوں کو خطرناک نتائج بھگتنا ہوں گے،ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ خضدار میں دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

دہشت گردوں نے سکول کے بچوں کو نشانہ بنایا۔ 21 مئی کو خضدار میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ دہشتگردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملے میں فتنہ الہندوستان ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

جو ہارڈ ٹارگٹ میں ناکامی کے بعد سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنارہا ہے۔ دہشت گردوں کو خطرناک نتائج بھگتنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

بلوچستان سمیت ملک بھرمیں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔بلوچستان میں حملے کا واقعہ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی کی سرپرستی میں ہوا۔فتنہ الہندوستان خضدارمیں بچوں کی شہادت میں ملوث ہے۔حملے کے کئی بچے ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔سیکرٹری داخلہ خرم آغا نے کہا کہ دہشتگردوں کے عزائم کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ان کامزید کہنا تھا کہ بھارت آپریشن سندور میں بری طرح ناکام ہوا ہے۔

بھارت نے اب دہشت گرد پراکسیز کو بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا حکم دیا ہے۔سیکریٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان ان نیٹ ورکس کو ختم کرے گی۔ ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ دہشت گردی کی ان کارروائیوں پر سخت ایکشن ہو گا۔ فتنہ الہندوستان نے اب سافٹ ٹارگٹس پر حملے شروع کئے ہیں۔خضدار واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے جس میں بھارت کے حکم پر یہ واقعہ کیا گیا اور فتنہ الہندوستان بھارت کے حکم پر بچوں، مسافروں اور معصوم لوگوں کو شہید کرتا ہے۔دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات