
21 مئی کو 6 معصوم پھولوں کو شہید کیا گیا، 51 معصوم بچے زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
فتنہ الہندوستان نے خضدار میں دہشت گردی اور بھارتی پشت پناہی کا اعتراف کیا، پکڑے گئے دہشت گردوں نے بتایا ہے کہ خضدار حملے میں فتنہ الہندوستان ملوث ہے، دہشتگردوں کو خطرناک نتائج بھگتنا ہونگے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی پریس کانفرنس
فیصل علوی
جمعہ 23 مئی 2025
16:05

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ21 مئی کو بھارت کے حکم پر فتنہ الہندوستان نے یہ سب کچھ کیا۔ یہ بھارت کی دہشت گرد اور ظالم شکل ہے ان حملوں میں کوئی بلوچیت اور پاکستانیت نہیں۔
ہمارے پاس انٹیلی جنس تھی کہ وہ اپنے اثاثوں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کو فعال کریں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اس موقع پر بھارتی آرمی آفیسر میجر سندیپ کی آڈیو ریکارڈنگ پیش کی جس میں دو افراد بات کررہے تھے ایک شخص نے کہا کہ بلوچستان سے لاہور تک ہمارے بندے بیٹھے ہیں۔ ہم کم اماونٹ بھیجیں گے تو پاکستانی خفیہ ادارے ایکٹو نہیں ہوں گے مگر ہم بڑا اماونٹ بھیجیں گے تو ادارے ایکٹو ہوجائیں گے اس لئے ہم اماونٹ ٹکڑوں میں بھیجیں گے مگر میں آپ لوگوں کے تحفظ کیلئے الگ الگ اکاونٹ میں ٹکڑوں میں رقم دوں گا تاکہ آپریشن چلتا رہے ہمیں کئی سال ساتھ چلنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ گفتگو ایک انڈین آرمی آفیسر کی تھی جو کس قدر کھل کر بات کررہا ہے۔ بھارتی میجرسندیپ کا بیان ہے کہ بھارت بلوچستان سے لاہور تک دہشتگردی کرا رہا ہے۔ میجر سندیپ کے بیان سے واضح ہوا کہ یہ کیسے پاکستان میں دہشتگردی کرانے میں ملوث ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوال اٹھایا کہ بھارت نے جو ہماری مسجد اور مدرسوں پر حملے کئے اس کے پاس کیا ثبوت تھے کہ وہ دہشت گردوں کے اڈے تھے؟ ہم نے میڈیا کو جگہیں دکھائیں جب کہ ہمارے پاس بھارت کے خلاف شواہد موجود ہیں۔پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان نے ہر فورم پر بھارت سے ثبوت مانگے۔پہلگام میں کون سا پاکستانی ملوث ہے؟۔ پاکستان نے میڈیا کو وہ تمام جگہیں دکھائیں جس سے متعلق بھات نے دعویٰ کیا کہ وہاں دہشت گردی کے کیمپ ہیں وہاں کوئی ٹریننگ کیمپ نہیں تھے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے دہشت گردوں کی تصاویر دکھائیں جن کے پاس غیرملکی اور مہنگا ترین اسلحہ تھا جس میں اسنائپر رائفلز، نائٹ ویڑن سمیت دیگر اہم آلات موجود تھے، انہوں نے کہا کہ یہ مہنگا ترین اسلحہ ہے جو ڈالرز میں ملتا ہے ان غریب بلوچوں کو یہ اسلحہ کون فراہم کرتا ہے؟ بھارت انہیں پیسہ فراہم کرتا ہے اسی طرح فتنہ الخوارج ہیں جن کے پاس افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ ہے۔بھارت کی جانب سے بارڈر کراس کرنے والے 71 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ سارے دہشت گرد وہیں سے آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پاکستان سے دہشت گرد یہاں آتے ہیں۔ 11 مئی کو بھارت نے بی ایل اے کے دہشت گردوں سے بیان جاری کرایا۔ بی ایل اے کے لوگ بھارتی ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہیں۔ کیا ہم بی ایل اے کی دھمکیوں سے ڈر جائیں گے؟ دہشت گردوں کے سامنے پاکستان کی مسلح افواج سینہ ٹھوک کر کھڑی ہیں۔ اس موقع پر عدیلہ بلوچ کا ویڈیو بیان پیش کیا جسے خودکش حملہ آور بنایا گیا تھا مگر وہ پکڑی گئی۔ عدیلہ بلوچ نے بتایا کہ اسے بلیک میل کیا گیا۔
مزید اہم خبریں
-
امریکی صدر نے ایپل کمپنی سے ایک بار پھر بھارت میں آئی فون تیار نہ کرنے کا مطالبہ کردیا
-
وفاقی ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا، ترجمان وزارت خزانہ
-
غزہ: امدادی سامان کی لوٹ مار بے یقینی اور پریشانی کا مظہر
-
شام میں استحکام کے لیے عالمی برادری کی مدد درکار، امدادی ادارے
-
کسانوں پر مزید 40 سے 50 ارب روپے کا بوجھ پڑنے کا خدشہ
-
ماہ رنگ بلوچ کا چہرہ بےنقاب، بلوچ یکجہتی کمیٹی اور ماہ رنگ بلوچ دہشتگردوں کی پراکسیز ہیں
-
شوگر کارٹل پر 44 ارب روپے جرمانے کا کیس دوبارہ سماعت کیلئے کمپٹیشن کمیشن کو واپس
-
وزیراعظم رواں ہفتے ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے
-
وفاقی بجٹ پیش کرنے کی ممکنہ تاریخ تبدیل،10جون کو پیش کیا جائیگا
-
800 میگا واٹ پیداواری صلاحیت کے مہمند ڈیم پراجیکٹ کے مین ڈیم کی تعمیر کا آغاز ہوگیا
-
ٹرمپ کی یکم جون سے یورپی یونین سے درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف کی دھمکی
-
چین پاکستان اور افغانستان: سہ فریقی ملاقات کتنی اہم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.