Live Updates

ہارون اختر خان کی پاکستان ونیسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقات، مختلف امورپر غور

ہارون اختر خان نے صنعت کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی

جمعہ 23 مئی 2025 17:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)وزیراعظم کے خصوصی معاون ہارون اختر خان اور پاکستان ونیسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PVMA) کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں (PVMA )کے چیئرمین شیخ عمر ریحان، وزارت صنعت و پیداوار کے سیکرٹری سیف انجم اور گھی انڈسٹری کے نمائندے بھی موجود تھے۔ملاقات میں گھی کی صنعت کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ہارون اختر خان نے صنعت کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔انہوںنے کہاکہ ہم گھی سیکٹر کو درپیش مسائل کو مکمل طور پر تسلیم کرتے ہیں اور صنعت پر اضافی دباؤ نہیں ڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام بقایاجات جلد از جلد ادا کیے جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت تمام زیر التوا ادائیگیوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائے گی،" انہوں نے کہا۔

(جاری ہے)

نقد ادائیگیوں میں وقت لگنے کا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادائیگی کے عمل کو تیز کیا جائے گا۔خان نے کم آمدنی والے خاندانوں کی مدد کے لیے حکومت کی حالیہ کوششوں کو بھی اجاگر کیا اور کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکج مستحقین کے گھروں تک کامیابی سے پہنچایا۔انہوں نے وزارت صنعت و پیداوار کی صنعت کے مسائل حل کرنے کے لیے مکمل وابستگی کا اعادہ کیا اور کہاکہ حکومت اور وزارت صنعت و پیداوار ہمیشہ آپ کے مسائل کے حل کے لیے موجود ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف کاروباری برادری کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات