Live Updates

نائب وزیراعظم اسحٰق دار کا سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ

جمعہ 23 مئی 2025 17:54

نائب وزیراعظم اسحٰق دار کا سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی صورتحال کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا۔گفتگو کے دوران مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات