صوبائی مشیر مینا مجید بلوچ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارکباد

جمعہ 23 مئی 2025 20:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید بلوچ نےفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کوبیٹن آف فیلڈ مارشل عطا کئے جانے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی عسکری خدمات،حب الوطنی اور قومی سلامتی کے لئے ان کی انتھک کاوشیں قوم کے لئے باعثِ فخر ہیں، انکی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت دشمن ملک بھارت کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مینا مجید بلوچ نے کہا کہ یہ اعزاز نہ صرف پاک فوج بلکہ پوری قوم کے لئے باعث فخر ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت، اصول پسندی اور قومی استحکام کے لئے کردار آنے والے وقت میں ایک درخشاں مثال ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کے مقابلے کے لئے ایسی قیادت ایک مضبوط اور بااعتماد پاکستان کی ضمانت ہے۔