Live Updates

وزیراعظم رواں ہفتے ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے

ان دوروں کے دوران وزیراعظم ان ممالک کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے

جمعہ 23 مئی 2025 20:35

وزیراعظم رواں ہفتے ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2025ء) وزیراعظم شہباز شریف رواں ہفتے برادر ملک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے۔ دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف 25 سے 30 مئی کے دوران ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دورے میں وزیراعظم ان ممالک کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے، وہ ان ممالک کی قیادت کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے تمام امور پر جامع بات چیت کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ان برادر ممالک کی جانب سے حالیہ بھارت کے ساتھ بحران کے دوران پاکستان کی حمایت پر دلی اظہار تشکر کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف 29 تا 30 مئی کو دوشنبہ تاجکستان میں بین الاقوامی کانفرنس برائے گلیشیئرز میں بھی شرکت کریں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات