خضدار ضلعی انتظامیہ کا آرمی پبلک سکول بس حملے میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیلئے ریلی کا اہتمام

جمعہ 23 مئی 2025 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2025ء) خضدار کی ضلعی انتظامیہ نے آرمی پبلک سکول کے بس پر حملے میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیلئے ریلی کا اہتمام کیا ۔ریلی میں سیاسی و سماجی شخصیات، سکول کے بچے اور ٹیچرز و عام شہری شریک تھے جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے اور نعرہ بازی کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء نے ضلعی سیکرٹریٹ خضدار پریس کلب تک مارچ کیا۔ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ خضدار میں سکول کے بچوں پر بم کا المناک دھماکہ دہشت گردی اور سفاکیت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ دنیاءکا کوئی بھی مہذب معاشرہ اس کی اجازت نہیں دیتا ہے کہ وہ معصوم کلیوں پر بم کا دھماکہ کرے۔ اس واقعہ میں پڑوسی ملک براہ راست ملوث ہے جو پاکستان سے میدان جنگ میں شکست کھانے کے بعد اب اس طرح سافٹ ٹارگٹ پر اتر آیا ہے۔