
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان اور چین کے صوبہ شانشی کے نائب گورنر کاپاک چین تعلقات، سی پیک منصوبہ جات، علاقائی ترقی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
جمعہ 23 مئی 2025 23:40
(جاری ہے)
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ چین نے ہر بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر پاکستان کے مؤقف کی نہ صرف حمایت کی ہے بلکہ پاکستان کی ترقی میں ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر اپنا عملی کردار بھی ادا کیا ہے۔
انہوں نے سی پیک کو ایک گیم چینجر منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف پاکستان اور چین ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے اقتصادی ترقی اور باہمی رابطہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ یہ منصوبہ وسطی ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور دیگر عالمی خطوں کے ساتھ تجارتی و اقتصادی راستے کھولنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کا خواہاں ہے کیونکہ ترقی کا راستہ امن سے ہو کر ہی گزرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری قیادت نے ہر سطح پر ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ہے۔ سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے رابطہ کاری، ترقی اور خوشحالی کا مظہر ہے۔اس موقع پر سیدال خان نے گوادر پورٹ کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گوادر ایک جدید بندرگاہ کے طور پر ابھر رہا ہے، جو نہ صرف علاقائی تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے بلکہ عالمی سطح پر اسے اسٹریٹجک اور تجارتی مرکز کے طور پر تسلیم کیا جا چکا ہے۔ گوادر چین اور پاکستان کے اشتراک سے ایک عالمی بحری اقتصادی مرکز میں تبدیل ہو رہا ہے جو مستقبل میں خطے کی ترقی کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان معاشی، تجارتی اور اقتصادی تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں اور یہ تعلقات خطے کے پائیدار، روشن اور پرامن مستقبل کی ضمانت فراہم کرتے ہیں۔ملاقات خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور دونوں فریقین نے آئندہ بھی باہمی روابط کے تسلسل اور تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کی قلات بس حملے میں جاں بحق قوالوں کے اہلخانہ سے تعزیت
-
بانی پی ٹی آئی آج بھی موجودہ سسٹم کا حصہ بننے کیلئے بے تاب ہیں، جاوید لطیف
-
پیٹرول کی قیمت نہ بڑھاتے تو آئی ایم ایف سے مسئلہ بنتا،علی پرویز ملک
-
شناختی کارڈ کے اجرا میں تاخیرپر نادرا کو دس روز میں فیصلہ کرنے کا حکم
-
قلات واقعہ افسوسناک ، دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے‘ رانا ثنا اللہ
-
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پرواز جاری، اوپن ریٹ 288روپے سے تجاوز کرگئے
-
موجودہ حکومت صدرزرداری کے سیاسی ویژن کی وجہ سے چل رہی ہے‘ گورنرپنجاب
-
محکمہ خوراک سندھ کے گوداموں میں اربوں روپے کی گندم خراب ہونے کا انکشاف
-
قلات کے قریب مسافر کوچ پر فائرنگ اور دستی بم حملہ، 3 مسافرجاں بحق
-
الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کی نشست خالی قرار دے دی
-
شازیہ مری کی قلات میں بس پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت
-
لاہور میں برائلر گوشت 595 روپے فی کلو، سرکاری نرخ نامہ ہوا نظر انداز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.