
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہ ہوسکا
آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اتفاق رائے کے لیے آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رہیں گے‘اعلامیہ جاری
ہفتہ 24 مئی 2025 13:49

(جاری ہے)
اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے مالی استحکام اور سماجی اخراجات کے تحفظ کا عزم دہرایا، آئندہ مالی سال کے دوران پرائمری سرپلس جی ڈی پی کے 1.6 فیصد تک لے کر جانے پر اتفاق ہوا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام کے ساتھ ٹیکس نیٹ بڑھانے اور محصولات میں اضافے پر بات چیت ہوئی، اخراجات کو ترجیحی بنیادوں پر منظم کرنے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر مذاکرات کیے گئے جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت کو کم کرنے پر زور دیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق پائیدار ترقی اور یکساں کاروباری مواقع کی بہتری کے لیے اصلاحات زیر غور آئیں، مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سخت مانیٹری پالیسی جاری رکھنے اور مہنگائی کو 5 سے 7 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے پر زور دیا گیا۔مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے اور فاریکس مارکیٹ کو فعال رکھنے پر بات چیت ہوئی، جبکہ شرح تبادلہ میں لچک برقرار رکھنے پر زور دیا گیا۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ موجود قرض پروگرام اور کلائمٹ فنانسنگ سے متعلق پروگرام کے لیے آئندہ جائزہ مذاکرات 2025 کی دوسری ششماہی میں متوقع ہیں۔دوسری جانب حکومتی ذرائع کے مطابق مذاکرات میں آئی ایم ایف سے معاشی بحالی کے لیے مختلف شعبوں کے لیے ٹیکس رعایتیں مانگی گئیں، تاہم آئی ایم ایف نے جواب دیا کہ ٹیکس رعایت پر ڈیٹا اور حکمت عملی دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت آئندہ بجٹ میں تنخوا دار طبقے، رئیل اسٹیٹ سمیت دیگر شعبوں میں ٹیکس رعایتیں چاہتی ہے، آئی ایم ایف نے کسی ٹیکس رعایت کو ابھی مسترد نہیں کیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ فی الحال کوئی شرائط طے نہیں ہوئیں، آئی ایم ایف کو ڈیٹا فراہم کیا گیا ہے،عالمی مالیاتی ادارے نے صوبوں کے اخراجات کو کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور صوبوں کی آمدن بڑھانے پر زور دیا ہے۔ آئی ایم ایف نے زرعی انکم ٹیکس وصولی کے لیے تمام اقدامات لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔یاد رہے کہ موجودہ قرض پروگرام پر عمل درآمد اور آئندہ مالی سال کے بجٹ پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز 15 مئی کو ہوا تھا، پہلے آئی ایم ایف وفد نے ترکیہ سے پاکستانی حکام کے ساتھ ورچوئل مذاکرات کیے اور اس کے بعد پاکستان آکر 19 مئی سے مذاکرات کیے گئے۔
مزید اہم خبریں
-
یمن: امریکہ اور حوثیوں میں فائربندی قیام امن میں مددگار، گرنڈبرگ
-
موزمبیق: مسلح تنازعات اور موسمی آفات 25,000 لوگوں کی نقل مکانی کا سبب
-
یوکرین پر روس کے تابڑ توڑ ڈرون حملوں پر تشویش کا اظہار
-
سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کسی بھی وقت آسکتی ہے، سلمان اکرم راجہ کا دعویٰ
-
وزیراعظم کی ترک صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
-
’فون پر آخری پیغام لکھ لیا تھا جو شاید میرے جنازے میں پڑھا جاتا‘
-
معاشی میدان میں بھی آپریشن بنیان مرصوص کو کامیاب بنائیں ‘ احسن اقبال
-
خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 9 خوارج مارے گئے
-
ایران کی قومی کونسل نے متنازعہ حجاب قانون کا نفاذ روک دیا
-
کوئٹہ سے ڈیرہ غازی خان جانیوالی بس کو لین دین کے تنازعہ پر یرغمال بنالیا گیا
-
دنیا میں سب سے زیادہ چائے کی پتی پیدا کرنے والے ممالک میںچین سرفہرست
-
آئندہ بھی پاک بحریہ دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی، سربراہ پاک بحریہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.