Live Updates

پاکستان عوامی تحریک کا 36یوم تاسیس کل پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جائے گا

پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان ،امریکہ ،کینیڈا،جاپان و دیگر ممالک میں تقریبات ہونگی

ہفتہ 24 مئی 2025 17:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)پاکستان عوامی تحریک کا 36واں یوم تاسیس کل پوری دنیا میں منایا جائے گا۔پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر،گلگت بلتستان سمیت امریکہ،کینیڈا،جاپان،ڈنمارک،انگلینڈ،یو اے وی،یورپین ممالک سمیت دنیا کے سو سے زائد ممالک میں مختلف تقریبات کا بعنوان قوت اخوت عوام کا انعقاد ہو گا۔

اس سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے تحت کراچی کے تمام اضلاع پاکستان عوامی تحریک کے دفاتر میں سیمینارز،کیک کٹنگ اور دعائیہ تقریبات ہونگی۔مختلف تقریبات سے مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین،صوبائی صدر سید ظفر اقبال شاہ،صوبائی جنرل سیکرٹری الیاس مغل و دیگر قائدین شرکت و خطاب کریں گے۔دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے قائدین حنیف قریشی،رائو کامران محمود،مطیع الرحمن آسی،ساجدہ جبین،عدنان رئوف انقلابی،اسمعیل خلیل عارفی،قیصر اقبال قادری ،نوید عالم،جمیل اختر بٹ ودیگرنے پاکستان عوامی تحریک کے یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کہا عوامی تحریک واحد جماعت ہے جس نے کرپٹ نظام کے خلاف آواز اٹھا ئی ورنہ تمام سیاسی جماعتیں اس کرپٹ نظام کا حصہ بن کر اس مفادات حاصل کر رہی ہیں کرپٹ نظام کے خلاف پاکستان عوامی تحریک 36سالوں سے آواز بلند کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ہم اس نظام کو بدل کر منزل حاصل کریں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات