فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر قوم کا قابل فخر اثاثہ ،افواج پاکستان ملکی سلامتی کی علامت ہیں‘ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ

ہفتہ 24 مئی 2025 18:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء) انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ کے مرکزی ٖ امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ مدظلہ ،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج ،مولانا عبدالرؤف مکی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا زاہد محمود قاسمی،معاون خصوصی امیر مرکزیہ مولانا محمد بن سعید ، مرکزی ترجمان مولانا مجیب الرحمن، مولانا قاری محمد طیب عباسی ، مولانا محمدامداد اللہ قاسمی ، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی ،مولانا قاری محمدرفیق وجھوی ،مولانا افتخاراللہ شاکر اور مولاناغلام یاسین صدیقی ے چیف آف آرمی اسٹاف حافظ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر قوم کا قابل فخر اثاثہ اور افواج پاکستان ملکی سلامتی کی علامت ہیں انہوں نے کہا کہ سید عاصم منیر کی طرف سے معرکہ حق اپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی اعلیٰ حکمت عملی ، دلیرانہ قیادت ، ملکی سلامتی کو یقینی بنانے ، قوم کو متحد کرنے اور ہندوستان جیسے ازلی دشمن کو عبرت ناک شکست دینے پر ہم فوج کے سپہ سالار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںانہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے قائدین وکارکنان وطن عزیز کے تحفظ اور دفاع کے لیے جزبہٴ جہاد اور شوق شہادت سے سرشار فوج کے شانہ بشانہ ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں حافظ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینا یقینًا ان کی اعلیٰ صلاحیتوں کا اعتراف ہے جس کا مظاہرہ پوری قوم نے دیکھا ہے کہ کس طرح انہوں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر پوری دنیا میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا بلاشبہ وہ اس ترقی کے حقدار تھے جو انہیں دی گئی ہے اس پر ہم انہیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔