Live Updates

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں اضافہ ہوگا، عوام کو بھی ریلیف دیں گے، احسن اقبال

حکومت کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گی جس سے قومی اتحاد اور یگانگت متاثر ہو، دیا میر بھاشا ڈیم سمیت تمام منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز دیں گے، وفاقی وزیر کی انجینئرز کے وفد سے گفتگو

ہفتہ 24 مئی 2025 19:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر مسلح افواج کے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ عوام کو بھی ریلیف دیں گے۔بجٹ کے حوالے سے انجینئرز کی سیکریٹری جنرل آئی ای پی امیر ضمیر کی قیادت میں وفد نے وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ آئی ایم ایف حکومتی اقدامات سے مطمئن ہو گیا ہے، بجٹ پر آئی ایم ایف کا کوئی دباؤ نہیں ہے، عوام کو ریلیف دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تاخیر وزیراعظم کے بیرون ملک دورے کی وجہ سے ہوئی، اسکے علاوہ عید بھی ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ پی ٹی آئی عمران خان کی پالسیوں کی وجہ سے تنہا رہی گئی ہے، آج جب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو شاندار کارکردگی پر سراہا جا رہا ہے تو بانی پی ٹی آئی کا ردعمل مثبت نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گی، جس سے قومی اتحاد اور یگانگت متاثر ہو۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم دیا میر بھاشا ڈیم سمیت تمام آبی منصوبے جلد مکمل کریں گے تاکہ بھارت فائدہ نہ اٹھائے، بھارت کے خلاف جنگ جیتنے پر قوم متحد اور جذبہ بلند ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی آبی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہم دیا میر بھاشا ڈیم سمیت تمام منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز دیں گے۔ نے کہاکہ ملکی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر مسلح افواج کے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا، بجٹ میں ینگ انجینئرز کیلئے پیڈ انٹرن شپ پروگرام لا رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے انجینئرزکیلئے بجٹ میں مطالبات شامل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات