
پہلگام واقعے کے تناظر میں بھارت کی طرف سے ایف اے ٹی ایف کواپنے سیاسی فائدے کے لئے استعمال کرنے کی کوشش
ہفتہ 24 مئی 2025 23:10
(جاری ہے)
بھارت طویل عرصے سے اپنے سیاسی مقاصد کے لئے عالمی فورمز کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے اور ایف اے ٹی ایف پر دبائو ڈالنے کی کوشش بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
یہ ایک شرمناک عمل ہے لیکن حیرت انگیز نہیں کیونکہ اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے عالمی اداروں کو کمزور کرنے کی بھارت کی ایک طویل تاریخ ہے۔ پاکستان کو گرے لسٹ میں دوبارہ شامل کرنے کے لیے ایف اے ٹی ایف پر دبائو ڈالنے کی بھارت کی تازہ ترین کوشش سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت عالمی اداروں کو بدنام اورکمزورکرنے کے لیے کس حد تک جاسکتاہے۔ تاہم ایسی کوششیں بالآخر ناکام ہوں گی۔ مودی کو یاد رکھنا چاہیے کہ ایف اے ٹی ایف سیاسی پروپیگنڈے کا اسٹیج نہیں بلکہ ایک تکنیکی ادارہ ہے۔ بھارت کے مسلسل پروپیگنڈے کے باوجود پاکستان نے 2018سے ایف اے ٹی ایف سے متعلقہ معاملات پر مسلسل شفاف پیش رفت کی ہے اور عالمی برادری نے بھی اس حقیقت کو تسلیم کیا ہے۔ پاکستان انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے کے اپنے عزم پر قائم ہے اور بھارت کے بدنام کرنے سے اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ایف اے ٹی ایف جیسے عالمی پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کی بھارت کی کوشش سفارتی نقطہ نظرکے بجائے اس کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتی ہے۔یہ بہت ضروری ہے کہ عالمی برادری بھارت کی طرف سے تقسیم اور تباہ کن مقاصد کے لیے بین الاقوامی پلیٹ فارمز کے مسلسل غلط استعمال کا نوٹس لے۔ عالمی برادری کو بھارت کو ایک واضح اور غیر مبہم پیغام دیناچاہیے کہ وہ اپنے حقیر سیاسی فائدے کے لیے عالمی اداروں کے مقاصد کو مسخ کرنے کی کوششیں بند کرے۔ فیصلے حقائق کی بنیاد پر کیے جانے چاہئیں نہ کہ سیاسی بنیادوں پرلگائے گئے من گھڑت الزامات پر۔ دنیا کو بھارت کے مذموم ہتھکنڈوں کو مسترد کرنا چاہیے اوراس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ایف اے ٹی ایف جیسے عالمی فورم غیر جانبدار رہیں اور عالمی مالیاتی نظام کو برقرار رکھنے کے اپنے بنیادی مقاصد پر توجہ مرکوز رکھیں۔پاکستان کودوبارہ گرے لسٹ میں ڈالنے کے لیے ایف اے ٹی ایف پر دبائو ڈالنے کی بھارت کی تازہ ترین کوشش سے یہ بات کھل کر سامنے آئی ہے کہ بھارت کس طرح عالمی امور میں منفی کردار ادا کررہا ہے۔مزید قومی خبریں
-
محکمہ جیل سندھ میں 6 ہزار افسران و اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ
-
بھارت نے علی امین گنڈاپور کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا، سلمان اکرم راجا
-
اسلام آباد ایکسپریس حادثے میں 30 مسافر زخمی، ابتدائی رپورٹ میں ڈرائیور قصوروار قرار
-
لاہور ، نشے کے عادی باپ نے تیز دھار آلے سے7 سالہ بیٹے کی گردن کاٹ دی
-
ملک میں کوئی قانون،انصاف اورعدالت نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی
-
ہارون اختر کا درآمدی و مقامی گاڑیوں کیلئے یکساں حفاظتی معیار نافذ کرنے کا اعلان
-
ماں کے دودھ کے متبادل کی مارکیٹنگ پر سخت ضوابط نافذ ہونے چاہئیں، آصفہ بھٹو زرداری
-
عمران خان کے بیٹوں کی ویزے کیلئے درخواست کے بیان پر وفاقی وزارت داخلہ کی تردید
-
گورنر خیبرپختونخوا ، وفاقی وزیر خالد حسین مگسی ملاقات
-
پیپلزپارٹی کا وفاق اور پنجاب میں وزارتیں لینے کا کوئی ارادہ نہیں‘گورنر پنجاب
-
پاکستان کی تقدیر نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، نوجوانوں کی تکنیکی مہارتوں میں اضافہ اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال
-
گور نر خیبر پختونخوا سے او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی کی ملاقات ،گیس کی فراہمی کی صورتحال پرگفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.