Live Updates

ڈاکٹر عشرت العباد خان کی کے یوجے (دستور)کے سالانہ انتخابات میں تمام بلامقابلہ منتخب ہونے والے اراکین کو مبارکباد

اتوار 25 مئی 2025 17:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء)سابق گورنر سندھ اور سربراہ میری پہچان پاکستان ڈاکٹر عشرت العباد خان کی جانب سے کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور)کے سالانہ انتخابات میں تمام بلامقابلہ منتخب ہونے والے اراکین کو مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عشرت العباد خان نے صدر نصراللہ چوہدری اور سیکرٹری محمد ریحان خان چشتی کو جبکہ نائب صدر فاروق سمیع اور منصور قریشی، جوائنٹ سیکرٹری عبدالرحمن اور اطہرفاروقی، خازن زین علی اور سیکریٹری اطلاعات اظفر وقاص عباسی کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے ۔

گورننگ باڈی کے لئے عبدالقادر منگریو، انعم رزاق، عارف حبیب، عطاالرحمان، جنید شاہ، خدیجہ راٹھور، شفقت عزیز بھٹی، ریحان حیدر اور صلاح الدین عباسی کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر بہت مبارک باد دی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ کے یوجے کی نومنتخب قیادت اپنی ذمہ داریاں کو احسن طریقے سے ادا کرے گی اور صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ اس وقت میڈیا ورکرز شدید مشکلات کا شکار ہیں جن کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات