Live Updates

م*حکومت پنجاب بارش سے متاثرین کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے،بلاول بھٹو کا مطالبہ

۷ اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف میں طوفانی بارش کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

اتوار 25 مئی 2025 18:35

- کراچی / اسلام آباد / لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف میں طوفانی بارش کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوًس سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے پنجاب میں بارش کے دوران حادثات میں اپنے عزیزوں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اُن شہریوں سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا ہے، آندھی اور تیز بارش کی وجہ سے جن کے گھروں اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومتِ پنجاب اور متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ بارش متاثرہ علاقوں میں بلا امتیاز امدادی سرگرمیوں کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بارش کی وجہ سے شہریوں کو پہنچنے ہونے والے نقصان کے ازالے کے لیے جامع منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بارش زدہ علاقوں میں بجلی کی فوری بحالی اور نشیبی علاقوں سے بلاتاخیر پانی کے اخراج کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی زیرِ اثر غیر متوقع موسموں کا شکار ہے۔ انہوں نے پی پی پی پنجاب کے عہدیداروں و کارکنون کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام جیالوں کو اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور امدادی سرگرمیوں میں اپنا کردار کریں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات