Live Updates

پاکستان مسلم لیگ کا ہر کارکن قیمتی اثاثہ، تمام یونین کونسل میں ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا، بلال یاسین

اتوار 25 مئی 2025 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2025ء) صوبائی وزیر ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے حلقے میں کھلی کچہری کے دوران مختلف یونین کونسلز سے آئے لیگی کارکنان اور عوام کے مسائل سنے، گلیوں،سڑکوں کی تعمیر و مرمت، بجلی و پانی کے مسائل بارے دریافت کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ روزمرہ عوامی مسائل کا بروقت تدارک اولین ترجیح ہے،میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، اس سال کے ترقیاتی کاموں سے وزیر اعلی پنجاب کی کارکردگی کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگلے سالوں میں شہر لاہور اور صوبہ پنجاب کی برق رفتار ترقی کا روڈ میپ تیار کیا جاچکا ہے، قائد مسلم لیگ نواز شریف اس حلقے کی عوام سے دلی لگا ئورکھتے ہیں، پاکستان مسلم لیگ کا ہر کارکن قیمتی اثاثہ ہے اور تمام یونین کونسل میں ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا، ہمارا کام مخالفین پر تنقید کرنا نہیں، آپکی خدمت اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات