
ٹرمپ نے یورپی یونین کی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا
ٹیرف کی ڈیڈ لائن کو یکم جون سے بڑھا کر9 جولائی کر دیا ،یورپی یونین کی درخواست پر ٹیرف میں نو جولائی تک توسیع کر دی، یہ فیصلہ یورپی کمیشن کی صدر کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے بعد کیا ہے،امریکی صدر کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
پیر 26 مئی 2025
10:26

(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات بہت اچھے جا رہے ہیں۔
میں چاہتا ہوں کہ معاہدہ ہو کیونکہ میں بم نہیں دیکھنا چاہتا۔ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ طے پانے کے امکانات ہیں۔ڈونلڈٹرمپ کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ یوکرین میں روسی صدر کے اقدامات سے مطمئن نہیںمجھے نہیں معلوم پیوٹن کو کیا ہو گیا ہے۔ پیوٹن شہروں پر راکٹ برسا کر لوگوں کو مار رہا ہے۔ مذاکرات کے دوران شہروں پر راکٹ داغنا مجھے بالکل پسند نہیں۔انہوں نے کہا کہ روس پر مزید پابندیاں لگانے پر غور کر رہا ہوں۔یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم جون سے یورپی یونین پر 50 فیصد تجارتی ٹیرف عائد کرنے کی تجویز دی تھی۔اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ کاکہنا تھا کہ یورپی یونین کے ساتھ معاملات کرنا نہایت مشکل ثابت ہوا تھا۔ ٹرمپ نے یورپی یونین کے ساتھ جاری مذاکرات کے حوالے سے کہا تھاکہ ان کے ساتھ ہماری بات چیت کسی نتیجے پر نہیں پہنچ رہی تھی۔امریکی صدرٹرمپ نے مزید کہا تھا کہ لہٰذا میں یکم جون 2025 سے یورپی یونین پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی سفارش کر رہا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی تجارتی رکاوٹیں، ویٹ ٹیکس، کارپوریٹ جرمانے، غیر مالیاتی تجارتی رکاوٹیں، امریکی کمپنیوں کے خلاف غیر منصفانہ اور بلاجواز مقدمے اور دیگر عوامل نے امریکا کے ساتھ سالانہ 25 کروڑ ڈالر سے زائد کا تجارتی خسارہ پیدا کیا تھا جو کہ بالکل ناقابل قبول تھی۔بعدازاںیورپی یونین ٹرمپ کے بیان پراپنے ردعمل میں امریکی نمائندوں کو دوٹوک بتایا ایسا معاہدہ چاہتے تھے جس سے دونوں کا فائدہ ہو۔تجارتی امور کے سربراہ ماروس سیفکووچ نے امریکی نمائندوں کو دوٹوک بتاتے ہوئے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جس سے دونوں کا فائدہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان تجارت مثالی ہے اور ان کی بنیاد دھمکیاں نہیں بلکہ باہمی احترام ہونا چاہیے، ہم اپنے مفادات کے دفاع کیلئے تیار تھے۔مزید اہم خبریں
-
اسرائیلی فوج کی غزہ پر بم باری جاری‘چوبیس گھنٹوں میں 120سے زیادہ ہلاکتیں
-
جرمنی کی 200افغان مہاجروں کی درخواستوں پر غو رکرنے کی یقین دہانی
-
سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی میں نمایاں پیشرفت
-
بھارت نے دریاﺅں میں مزید پانی چھوڑ دیا، پنجاب کے دریاﺅ ں میں طغیانی برقرار
-
سندھ ہائیکورٹ کا چیئرمین میٹرک بورڈ کے بیک وقت 2 سرکاری عہدے رکھنے پر فریقین سے جواب طلب
-
جی ایچ کیو حملہ، 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی 17 ستمبر تک ملتوی
-
احتجاج کیس، پی ٹی آئی راہنماﺅں و کارکنوں کیخلاف کاروائی کا آغاز
-
کالا باغ ڈیم پر علی امین گنڈاپور کا بیان پارٹی پالیسی نہیں، ذاتی رائے ہوسکتی ہے . سلمان اکرم راجہ
-
جن پی ٹی آئی ورکرز کو سزائیں ہوئیں ان کے گھر پر کھانے کو کچھ نہیں ہے .شیخ رشید
-
پنجاب حکومت کا سوشل میڈیا کی نگرانی کے نئے مرکز کا اعلان ، 13ارب روپے مختص
-
ملک میں تسلسل کا فیصلہ ہوگیا، پانچ یا دس سال کے لئے ہوگا . رانا ثنااللہ
-
پاکستان آبادی کے اعتبار سے موسمی تغیرات سے متاثر ہونے والا سب بڑا ملک ہے.رضوان سعید شیخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.