
بھارت نے دریاﺅں میں مزید پانی چھوڑ دیا، پنجاب کے دریاﺅ ں میں طغیانی برقرار
سیلابی ریلے ہر طرف تباہی کی داستانیں رقم کرنے لگے، خوفناک سیلابی ریلا ملتان ڈویژن کی حدود میں داخل،پنجاب میں 5 ستمبر تک بارشیں، دریاﺅ ں میں سیلاب کی شدت میں اضافے کا خدشہ
میاں محمد ندیم
بدھ 3 ستمبر 2025
14:18

(جاری ہے)
دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ کے پیش نظر پیر محل میں ہیڈ سدھنائی کو بچانے کیلئے مائی صفوراں بند کو 2 مقامات سے بارودی مواد سے اڑا دیا گیا بند کے کھلنے سے دریائی پانی قریبی آبادیوں کی طرف چھوڑ دیا گیا جس کے نتیجے میں ہزاروں ایکڑ زرعی زمین زیرِ آب آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں ہنگامی بنیادوں پر متحرک ہو گئی ہیں تاکہ ممکنہ جانی و مالی نقصان کو کم سے کم رکھا جا سکے.
مقامی دیہات کے مکینوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بند کو اڑانے کا فیصلہ مکمل طور پر حفاظتی بنیادوں پر کیا گیا اور اس عمل میں شہریوں کی سلامتی کو مقدم رکھا گیا، متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور حالات قابو میں آتے ہی مزید اقدامات اور عوامی رہنمائی کے لیے آگاہی فراہم کی جائے گی دریائے چناب کا خوفناک سیلابی ریلا ملتان ڈویژن کی حدود میں داخل ہو چکا ہے جس کے ساتھ ہی تباہی کی نئی لہر نے درجنوں بستیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا پانی کا بہاﺅ نہ صرف مسلسل بڑھ رہا ہے بلکہ ملتان شہر کے حفاظتی فلڈ بند بھی دبا برداشت کرنے کی حدوں کو چھونے لگے ہیں۔اکبر فلڈ بند پر پانی کی سطح میں 3 سے 4 فٹ تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث قریبی گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور کئی مکین محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں. انتظامیہ نے ہیڈ محمد والا روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کےلئے بند کر دیا ہے جبکہ سڑک میں دانستہ شگاف ڈالنے کےلئے بارودی مواد نصب کر دیا گیا ہے تاکہ پانی کو مخصوص سمت میں موڑا جا سکے اور ملتان شہر کو بڑے نقصان سے بچایا جا سکے سیلابی ریلا اپنی پوری شدت کے ساتھ ملتان کے دیہی علاقوں میں گھس آیا جہاں زمینیں، مکانات اور فصلیں پانی میں ڈوب چکی ہیں، درجنوں دیہات مکمل طور پر زیرِ آب آ چکے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں محدود وسائل کے ساتھ امدادی کاموں میں مصروف ہیں. دریائے چناب میں آنے والے انتہائی اونچے درجے کے سیلابی ریلے نے بندبوسن اور ملحقہ علاقوں میں بھی تباہی مچا دی ہے، سیلابی ریلا تیزی سے ہیڈ محمد والا کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے باعث قریبی 138 مواضعات زیرِ آب آ چکے ہیں جبکہ سینکڑوں مکانات کو گرنے کا شدید خطرہ لاحق ہے سیلاب کے نتیجے میں مکئی، تلی، اروی، سبز چارے اور باغات سمیت اہم زرعی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں، متعدد گھروں میں حفاظتی بند ٹوٹ چکے ہیں، دیواریں گرنے لگی ہیں اور عوام اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی پر مجبور ہیں جھوک عاربی میں قائم ایک سرکاری سکول میں بھی سیلابی پانی داخل ہو گیا ہے جس سے عمارت کو شدید خطرات لاحق ہیں، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو خیمہ بستیوں میں منتقل کرنے کا عمل جاری ہے. ریسکیو 1122 اور پاک آرمی کی ٹیمیں بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں انجام دے رہی ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا جا رہا ہے دریائے چناب میں طغیانی کے باعث ہیڈ سدھنائی پر پانی کی سطح ایک لاکھ 88 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے، صورتحال تاحال انتہائی تشویشناک ہے، سیلاب کا پانی خانیوال میں 25 سےزائد دیہات میں پانی داخل ہو گیا. دریائے ستلج میں بھی پانی کے بہاﺅ میں اضافہ ہو رہا ہے، ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کا بہا 2 لاکھ 69 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے، سیلابی ریلوں کی وجہ سے ہزاروں ایکڑ پر فصلیں تباہ ہو گئیں تاندلیانوالہ میں راوی کے کنارے گاں پانی میں ڈوب گیا، عارف والا میں ستلج کے سیلابی ریلے نے ہر طرف تباہی مچا دی، گھروں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا، ستلج کے سیلابی پانی سے پاکپتن میں بھی بربادی کی داستانیں رقم ہو رہی ہیں. خانیوال میں سیلابی پانی گھروں میں داخل ہو گیا، لوگ محصور ہو کر رہ گئے ہیں، شور کوٹ میں چناب کے اونچے درجے کے سیلاب نے کئی بستیاں اجاڑ دیں لاہور کے علاقوں چوہنگ موہلنوال میں دریائے راوی کے سیلاب سے ہر طرف تباہی کے مناظر نظر آ رہے ہیں، متعدد گھر تاحال زیر آب ہیں اور کئی روز گزر گئے لیکن پانی نہ نکالا جا سکا ظفر وال نالہ ڈیک میں طغیانی برقرار ہے، نالے سے 40 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے جبکہ پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، دیولی کے مقام پر سیلابی ریلہ کئی گھر بہا لے گیا ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ ہو گئیں، 300 کے قریب خاندانوں کو خیموں اور ریلیف کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، 15 کلو میٹر کے قریب پختہ سڑکیں سیلابی پانی میں بہہ گئیں، سڑکیں بہہ جانے سے متاثرین کو نقل مکانی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہا بڑھ کر 2 لاکھ کیوسک کے قریب پہنچ گیا جبکہ ہیڈ خانکی پر ایک لاکھ 61 ہزار کیوسک ہوگیا، دونوں ہیڈز پر درمیانے درجے کے سیلاب ہیں دریائے راوی میں ہیڈ جسڑ پر بھی پانی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے جہاں پانی کا بہاو 63 ہزار 720 کیوسک کے ساتھ نچلے درجے کا سیلاب ہے، ہید تریموں پر 3 لاکھ 99 ہزار کیوسک اور اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے ہیڈ سلیمانکی پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہا ایک لاکھ 24 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہیڈ اسلام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے دوسری جانب دریائے سندھ میں گڈو، سکھر اور کوٹری پر نچلے درجے کے سیلاب برقرار ہیں پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں بڑا سیلابی ریلا جنوبی پنجاب کی طرف بڑھ رہاہے، دریائے چناب مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاﺅ 96 ہزار کیوسک ہے، خانکی ہیڈ ورکس کے مقام پرپانی کابہا ﺅ ایک لاکھ 20 ہزارکیوسک ہے. دریائے چناب میں قادرآباد کے مقام پر پانی کا بہاﺅ ایک لاکھ 35ہزارکیوسک ہے، ہیڈتریموں کے مقام پرانتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا بہا ﺅ5 لاکھ 16 ہزار کیوسک ہے اور مسلسل اضافہ ہو رہا ہے دریائے راوی جسڑ ک ےمقام پرپانی کا بہاﺅ 54 ہزار کیوسک ہے،دریائے راوی شاہدرہ کے مقام پرپانی کا بہاﺅ 60 ہزار کیوسک ہےبلوکی ہیڈ ورکس پر پانی کا بہاﺅ 1 لاکھ 37 ہزارکیوسک ہے،دریائے راوی ہیڈ سدھنائی کے مقام پرپانی کا بہا ﺅ ایک لاکھ 7ہزارکیوسک ہے۔تربیلا،منگلا ڈیم اور چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ بیس لاکھ ترپن ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا .
مزید اہم خبریں
-
سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی میں نمایاں پیشرفت
-
بھارت نے دریاﺅں میں مزید پانی چھوڑ دیا، پنجاب کے دریاﺅ ں میں طغیانی برقرار
-
سندھ ہائیکورٹ کا چیئرمین میٹرک بورڈ کے بیک وقت 2 سرکاری عہدے رکھنے پر فریقین سے جواب طلب
-
جی ایچ کیو حملہ، 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی 17 ستمبر تک ملتوی
-
احتجاج کیس، پی ٹی آئی راہنماﺅں و کارکنوں کیخلاف کاروائی کا آغاز
-
کالا باغ ڈیم پر علی امین گنڈاپور کا بیان پارٹی پالیسی نہیں، ذاتی رائے ہوسکتی ہے . سلمان اکرم راجہ
-
جن پی ٹی آئی ورکرز کو سزائیں ہوئیں ان کے گھر پر کھانے کو کچھ نہیں ہے .شیخ رشید
-
پنجاب حکومت کا سوشل میڈیا کی نگرانی کے نئے مرکز کا اعلان ، 13ارب روپے مختص
-
ملک میں تسلسل کا فیصلہ ہوگیا، پانچ یا دس سال کے لئے ہوگا . رانا ثنااللہ
-
پاکستان آبادی کے اعتبار سے موسمی تغیرات سے متاثر ہونے والا سب بڑا ملک ہے.رضوان سعید شیخ
-
اتحاد ایئرویز کے مسافروں کیلئے 100 ایم بی سے تیز وائی فائی کا منصوبہ
-
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کا گرفتار ملزم سے تعلقات کا اعتراف‘ نئے انکشافات بھی کردیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.