Live Updates

پاک بھارت جنگ میں جس طرح پوری قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا اب ملک میں بھی سیاسی یکجہتی کا ماحول ہونا چاہیے، شاہد خاقان عباسی

ملک میں سیاسی یکجہتی کیلئے سب کواپنا کردار اداکرنا ہوگا، بھارت نے جارحیت کا مظاہرہ کیا، مسلح افواج نے جواب دے کر برتری حاصل کی، سربراہ عوام پاکستان پارٹی کی میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 26 مئی 2025 13:35

پاک بھارت جنگ میں جس طرح پوری قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا اب ملک میں ..
احمد پور شرقیہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 مئی 2025)عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں جس طرح پوری قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا اب ملک میں بھی سیاسی یکجہتی کا ماحول ہونا چاہیے، ملک میں سیاسی یکجہتی کیلئے سب کواپنا کردار اداکرناہوگا،جنوبی پنجاب کے نواحی علاقہ کوٹلہ موسیٰ خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سیاسی کشیدگی کے خاتمے کیلئے تمام جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ملک کی خاطر سب کو مل بیٹھ کر اختلافات کو پس پشت ڈالنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے جارحیت کا مظاہرہ کیا، مسلح افواج نے جواب دے کر برتری حاصل کی۔ کسان اور زراعت کی ترقی کے بغیر کوئی ملک معاشی ترقی نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

2200 روپے فی من گندم میں کاشتکار کے اخراجات پورے نہیں ہورہے اگلی فصل کیسے کاشت کرے گا۔شاہد خاقان عباسی کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ میں اصولوں کی سیاست کرتا ہوں۔

میاں نواز شریف سے دیرینہ تعلق رہا ہے ۔انہوں نے سیاست کے عروج پر ووٹ کو عزت دو والا بیانیہ چھوڑ دیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہاتھا کہ ہمارے نوجوان کہتے ہیں کہ جیل میں بیٹھا ایک شخص باہر آجائے گا تو ملک بہتر ہو جائے گا۔ ایسا نہیں ہوسکتامسائل کا حل صرف سسٹم میں بہتری لانے کے باعث ممکن ہوگا۔

جو بھی حکومت آتی تھی وہ کسی معجزے کی تلاش میں رہتی تھی کبھی کہا جاتا ہے تھر کا کوئلہ ملکی معیشت بہتر بنائے گا۔ کبھی کہا جاتا ہے گرین انقلاب ملک کے حالات بدل دے گا۔ جمہوریت ڈیبیٹ کرنے کا نام تھا۔ لوگوں کو بتانا چاہئے کہ ہم کر کیا رہے تھے۔اپنے ایک بیان میں رہنماءعوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ کسی بھی ترمیم کو پاس کرانے سے پہلے اس سے متعلق ڈیبیٹ کرالینی چاہئے، قانون کی بالادستی سے ہی معیشت ترقی کرے گی جب تک عوام کی رائے کا احترام نہیں ہوگا ملک ٹھیک نہیں ہوگا۔

نظام ٹھیک ہونے سے مسائل حل ہوں گے کسی شخص کی وجہ سے نہیں ہونگے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ترامیم اور بلز لوگوں کے سامنے لانے پر مزید بہتری لائی جاسکتی تھی۔آئینی ترامیم اور بلز پبلک پراپرٹی ہوتے تھے۔ ہم حقائق لوگوں کے سامنے لانے سے ڈرتے تھے۔ ترامیم اور بلز لوگوں کے سامنے لانے پر ان میں مزید بہتری لائی جاسکتی تھی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات