Live Updates

پوری کشمیری قوم مسلح افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے،وزیر جنگلات

پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی فوج کے عزائم کو ناکام بناتے ہوئے اسے اس کے گھر میں گھس کر سبق سکھایا

پیر 26 مئی 2025 16:53

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)آزادکشمیر کے وزیر جنگلات اکمل حسین سرگالہ نے کہا کہ پاک فوج نے مودی کے عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے آپریشن بنیادن المرصوص کامیابی سے ہمکنار کر کے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے ، جس نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی فوج کے عزائم کو ناکام بناتے ہوئے اسے اس کے گھر میں گھس کر سبق سکھایا ، پاک بھارت جنگ میں پاک فوج نے ایک نئی تاریخ رقم کرکے نہ صرف پاکستان و کشمیری قوم کا اعتماد بحال کیا بلکہ عالمی برادری کو بھی حیران کردیا جہاں ازلی دشمنان اسرائیل و بھارت پر لرزہ ہے وہاں قوم کے مثالی اتحاد و اتفاق اور جنگ کے دروان صبر و استقامت کے ساتھ اور جوانمردی کے ساتھ قوم فوج کے شانہ بشانہ رہی جو قابل فخر ہے،ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے بعد آرمی چیف سید عاصم منیر،پاک فضائیہ کے شاہینوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ، انہوںنے کہا کہ بھارت کی جانب سے ناروال ، شکر گڑھ سمیت پاکستان کے دیگر علاقوں میں جس طرح ڈرون کے ذریعے خفیہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی اسے پاک فوج نے عوام کے ساتھ مل کر ناکام بنایا جس کی نظیر نہیں ملتی ، انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت بھارتی ایوان میں بیٹھے ہر اس شخص پر لرزہ طاری کیے ہوئے ہے جو ہندو توا کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، انہوں نے کہا کہ پوری کشمیری قوم مسلح افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور ہر طرح کی قربانی کے لیے تیار ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح پاک فوج نے مکار دشمن کو بروقت اور زبردست جوابی کارروائی کرتے ہوئے گھٹنوں کے بل کیا اس پر پوری کشمیری قوم اپنی حوائی، بری اور بحری فوج کو خراج عقیدت اور مبارکباد پیش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر جنگلات نے کہا کہ بھارتی جارحیت میں خواتین اور بچوں سمیت 40 معصوم لوگوں کی شہادت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے مذید کہا کہ شہدائے وطن کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے۔تحریک آزادی کشمیر کے گمنام ہیروز ہمارا فخر ہیں
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات