Live Updates

عمران خان کا انکار مسترد، پولیس کو فوٹوگرامیٹک اورپولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی اجازت

پیر 26 مئی 2025 17:04

عمران خان کا انکار مسترد، پولیس کو فوٹوگرامیٹک اورپولی گرافک ٹیسٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء) عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا فوٹوگرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی پولیس کو اجازت دے دی۔عدالت میں دائررپورٹ میں پولیس کی جانب سے تفتیش کے لیے فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کی اجازت کی استدعا کی گئی تھی، جس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کی۔

پراسیکیوشن کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کا جواب عدالت جمع کرایا گیا، جس میں ڈی ایس پی لیگل نے عدالت کو بتایا کہ جب تک ٹیسٹ نہیں ہوں گے تب تک تفتیش مکمل نہیں ہو گی۔ بانی پی ٹی آئی تفتیشی افسران کے ساتھ تعاون کریں۔ ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون کریں گے، انصاف ہوتا نظر آئے گاعدالت میں ڈی ایس پی لیگل جاوید کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں مزید بتایا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے 2بار تحریری طور پر ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا اور بعد ازاں عمران خان نے تیسری بار زبانی ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا ۔عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست پر فیصلہ سنا تے ہوئے پولیس کو بانی پی ٹی آئی کے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور پولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی اجازت دے دی اور 9جون کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔یاد رہے کہ عمران خان کے خلاف جناح ہائوس جلائو گھیرائو سمیت 12مقدمات درج ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات