
گھی اور کوکنگ آئل کی صنعت کے مسائل فوری حل کئے جائیں گے، ہارون اخترخان
واجبات کی ادائیگی، سیلز ٹیکس سیکشن 8بی اور ترمیمی ٹیکس آرڈیننس واپس لیا جائے، چیئرمین شیخ عمر ریحان
پیر 26 مئی 2025 18:30
(جاری ہے)
ہارون اختر نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر گھی اور تیل کے صنعتکاروں کے بقایاجات جلد ادا کیے جائیں گے۔
حکومت اس شعبے کو سہولت دینے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سیلز ٹیکس ایکٹ کی شق 8B کو ختم کرنے کی تجویز وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ کیش کی ادائیگی میں وقت لگتا ہے، مگر گھی انڈسٹری کے واجبات کی ادائیگی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ وزارتِ صنعت و پیداوار کاروباری برادری کے ساتھ ہے، ان کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے۔ ملاقات میں پی وی ایم اے کے چیئرمین شیخ عمر ریحان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گھی اور کوکنگ آئل کی صنعت شدید مالی دباؤ کا شکار ہے۔ بینک ریٹائرمنٹ ڈاکیومنٹس میں تاخیر کر رہے ہیں جس سے کاروباری معاملات متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ گھی و تیل کی صنعت کے لیے سیلز ٹیکس قوانین میں نرمی کی جائے خاص طور پر خوردنی تیل کی صنعت کے قابلِ ادا واجبات کی فوری ادائیگی، سیلز ٹیکس ایکٹ کی شق 8B کا خاتمہ، اور ترمیمی ٹیکس آرڈیننس 2025 کی شق 40B کو فوری طور پر واپس لیا جائے تاکہ یہ شعبہ بہتر طریقے سے کام کر سکے۔شیخ عمر ریحان نے کہا کہ حکومت کاروبار دوست پالیسی اپنائے تاکہ صارفین کو بھی بہتر ریلیف مل سکے۔ چیئرمین پی وی ایم اے نے کہا کہ خوردنی تیل کی صنعت قومی معیشت میں ایک اہم مقام رکھتی ہے اور اس کی مضبوطی ملکی فوڈ سیکیورٹی کے لیے ناگزیر ہے۔ ہم حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہمارے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا
-
ایس آئی ایف سی کے 2برس، ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ
-
190ملین پانڈ کیس، شہزاد اکبر کا کرپشن میں مرکزی کردار ثابت ہوگیا
-
ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان
-
پولیس نے حمیرا اصغر کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا
-
جلائو گھیرا ئومقدمات میں اعجاز چوہدری کی ضمانت درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی قیادت میں محکمہ تحفظِ نباتات میں اصلاحات اور سخت کارروائیوں کا آغاز
-
جنگی حیات کے تحفظ کے لئے قوانین کا سختی سے نفاذ کیا جائیگا، مصدق ملک
-
ساہیوال ، دوست نے قرض واپسی کے تقاضے پردوست کو زہردے کرہلاک کردیا، مقدمہ درج
-
لاہور میں نیلاگنبدکے علاقے میں زیرزمین پارکنگ پلازہ بنے گا
-
پی ٹی آئی صرف فساد کی چمپئن ، سرکاری فنڈز کو تحریک میں جھونکنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں‘عظمی بخاری
-
کے پی حکومت کا قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ہے، علی امین گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.