Live Updates

میری پہچان پاکستان کے مرکزی رہنماوں کا کراچی پریس کلب کا دورہ، صحافیوں سے ملاقات

پیر 26 مئی 2025 18:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)میری پہچان پاکستان کے انچارج مرکزی کمیٹی نہال صدیقی اور مرکزی میڈیا سیل کے نعیم اصطفیٰ نمک والا نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا اور صحافیوں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سابق گورنر سندھ اور سربراہ میری پہچان پاکستان ڈاکٹر عشرت العباد خان کا پیغام پہنچایا اور پارٹی کے لئے پریس میڈیا میں کوریج پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ساتھ پارٹی پالیسی اور آیندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں بی بی سی لندن کے سینئر صحافی، تجزیہ کار اور منٹریٹر قمر احمد، سینئر صحافی اور اینکر مجاھد بریلوی، پی ایف یو جے کے انیس حیدر اور کے یو جے (دستور)کے نو منتخب جوائنٹ سیکرٹری عبدلرحمن اور دیگر صحافی موجود تھے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات