
فلسطین کی عالمی ادارہ صحت میں علامتی کامیابی‘ڈبلیوایچ او میں فلسطین کا جھنڈا لہرائے گا
سالانہ اجلاس میں چین‘سعودی عرب اورپاکستان سمیت دیگر ممالک نے تجویزپیش کی جو95ووٹوں کے ساتھ منظور ہوگئی‘فرانس نے بھی حق میں ووٹ دیا‘امریکا سمیت27ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا‘اسرائیل، ہنگری، چیک جمہوریہ اور جرمنی کی مخالفت
میاں محمد ندیم
پیر 26 مئی 2025
17:59

(جاری ہے)
یہ پیش رفت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی رکنیت کی گزشتہ سال کامیاب کوشش کے بعد سامنے آئی ہے اور ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اس بات کے اشارے مل رہے ہیں کہ فرانس ممکنہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کر سکتا ہے لبنان کی مندوب رانا الخوری نے غالباً غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تباہ کن جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس ووٹ کا نتیجہ دلیر فلسطینی عوام کے لیے امید کی ایک ہلکی سی کرن ہے، جن کے مصائب ناقابلِ برداشت حد تک پہنچ چکے ہیں. اسرائیل نے ڈبلیو ایچ او میں اس قرارداد کی مخالفت کی اور ووٹنگ کا مطالبہ کیا اس کا قریبی اتحادی، امریکہ، جو عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی کا ارادہ رکھتا ہے ووٹنگ میں شریک نہیں ہوا اگرچہ دنیا کے تقریباً 150 ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں تاہم بیشتر بڑی مغربی اور دیگر عالمی طاقتوں جن میں امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور جاپان شامل ہیں نے ابھی تک اسے تسلیم نہیں کیا ہے. فرانس اور جاپان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ برطانیہ نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا جنیوا میں اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ابراہیم خریشی نے کہا کہ یہ ایک علامتی قدم ہے لیکن اس بات کا اشارہ بھی ہے کہ ہم بین الاقوامی برادری کا حصہ ہیں جو صحت سے متعلق ضروریات میں ہماری مدد کر سکتی ہے مجھے امید ہے کہ ہم جلد ہی ڈبلیو ایچ او اور اقوام متحدہ کے تمام فورمز کے مکمل رکن بن جائیں گے.
مزید اہم خبریں
-
پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری کا نوٹس لے لیا
-
جنوبی ایشیائی خواتین جلدی عمر رسیدہ؟
-
سانحہ سوات، پولیس موجود تھی اور نہ محکمہ سیاحت کی ہیلپ لائن فعال تھی، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں سنگین کوتاہیوں ،غفلتوں کا انکشاف
-
دبئی میں پاکستانیوں کیلئے 600 سے زائد ملازمتوں کا اعلان
-
”رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو 2025“ میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے اعلیٰ اعزازات اپنے نام کر لئے
-
سول آرمڈ فورسز کی سربراہی کیلئے بھی کوئی حاضرسروس یا ریٹائرڈ فوجی افسر تعینات کرنے کی تجویز
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ہنگو میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن کے دوران زخمی ڈی پی او محمد خالد سے ٹیلی فونک رابطہ، خیریت دریافت کی
-
ہنڈا کے بعد مزید 2 معروف کمپنیوں کی موٹرسائیکلیں بھی مہنگی
-
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی،علاج کیلئے امریکہ روانہ
-
عوامی خدمت کی سیاست پر یقین ہے‘ حکومت سرمایہ کاری کے مواقع بڑھا رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
-
ہنگو، پولیس کا خارجی دہشت گردوں کیخلاف بڑا آپریشن4 خوارجی ہلاک ، ڈی پی اواور ایس ایچ او شدید زخمی
-
کوہستان میں میگا کرپشن اسکینڈل میں ملوث4افراد کو احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.