آئی ایم ایف معاہدہ روکنے کی بھرپورکشش کی گئی، وزیرخزانہ کا نام بتانے سے گریز

پیر 26 مئی 2025 20:26

آئی ایم ایف معاہدہ روکنے کی بھرپورکشش کی گئی، وزیرخزانہ کا نام بتانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2025ء)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کسی کا نام لئے بغیر کہا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ روکنے کی بھرپور کوشش کی گئی،پیر کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہپاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ترغیبات بجٹ کا حصہ ہیں،ان ترغیبات کے لیے ایک روڈ میپ جلد فائل کیا جائے گا،تنخواہوں میں اضافہ یا ٹیکس کا معاملہ ابھی فائنل نہیں ہے ،پیکج کے بارے میں تمام مذاکرات مکمل ہو چکے ،اب تک ہونے والے فیصلے حتمی ہیں ،سرمایہ کاری کے لیئے قرضوں اور ٹیکس کی سہولت کو فائل کیا جارہا ہے،10 تاریخ تک بجٹ کے باقی معاملات بھی فائل کر لیئے جائیں گے،آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ کے بعد بھی رابطہ جاری رہے گا، وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ روکنے کی بھر پورکوشش کی گئی تاہم وہ لوگ ناکام ہوئے ،صحافی نے سوال پوچھا کہ یہ کوشش کس نے کی ہے جس پر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آپ سب جانتے ہیں یہ کس کی کوشش تھی،وزیر خزانہ نے متعدد وضاحتی جوابات دینے سے گریز کیا۔