Live Updates

بلاول بھٹوزرداری اور فریال تالپور سے سردار چانڈیو ،،اعجاز جاکھرانی اور سید ناصر شاہ کی ملاقات

پیر 26 مئی 2025 22:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے رکن سندھ اسمبلی سردار خان چانڈیو اور قمبر کے ٹاؤن چیئرمین ریحان خان چانڈیو نے لشکر خان چانڈیو کے ہمراہ بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ جس میں اپنے حلقہ انتخاب کے عوامی مسائل اور ان کے حل پر بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے قومی اسمبلی میں پارٹی کے چیف وہپ اور رکن پارلیمان اعجاز خان جاکھرانی سے بلاول ہاس میں ملاقات کی۔ جس میں ایوان زیریں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ بلاول بھٹو زرداری سے سندھ میں محکمہ امور توانائی کے وزیر سید ناصر حسین شاہ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں انہوں نے اپنے محکمے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات