Live Updates

ی*بہادر افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیکر پوری پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

پیر 26 مئی 2025 21:45

kرحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2025ء) آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے جمعیت علمائے اسلام (س) کے زیر اہتمام مولانا قاضی خلیل الرحمٰن کی زیر نگرانی میں جامعہ انوار القرآن میں دفاع پاکستان و فتح مبین سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام س کے مرکزی امیر مولانا عبد الحق ثانی‘مرکزی رہنماء مولانا یوسف شاہ، ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا قاضی خلیل الرحمٰن، مولانا قاضی شفیق الرحمن،مولانا عرفان الحق،جے یوپی پنجاب کے نائب صدر چوہدری ریاض احمد نوری‘ مولانا مفتی عبد اللطیف‘ کاروباری شخصیت چوہدری گلزار احمد ڈھلوں نے خطاب کرتے ہوئے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہادر افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیکر پوری پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا،ہم پاکستان کے دفاع کے لئے اپنی گردنیں کٹوا دیں گیمگر وطن کے دفاع کے لئے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

(جاری ہے)

جمعیت علمائے اسلام س نے ہمیشہ دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کا ساتھ دیا۔ ہم بھی مولانا سمیع الحق شہید اور مولانا حامد الحق حقانی شہید کا مشن جاری رکھیں گے اور سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ہر مظلوم کا ساتھ دیں گے۔ جمعیت علمائے اسلام مملکت خداد داد پاکستان کو ایک فلاحی اور اسلامی ریاست بنانے کے لئے اپنی جہدوجہد جاری رکھیں گے،انہوں نے حالیہ غیر اسلامی قانون سازی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اس بل کو مسترد کرتی ہے۔

قبیل ازیں مولانا عبد الحق ثانی ایک قافلے کے ہمراہ جامعہ انوار القرآن پہنچے تو مولانا قاضی خلیل الرحمٰن کی قیادت میں بھر پور استقبال کیا گیا فضاء نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی،قائدین پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ہار پہنائے گئے۔ سیمینار میں مولانا خزیمہ سمیع الحق،مولانا اسامہ سمیع الحق،مفتی اسعد درخواستی۔ مفتی راشد مدنی،مولانا قاضی حفیظ الرحمن،مولانا قاضی جواد الرحمن،مولانا سعد اللہ شفیق۔ مولانا عبد الصمد درخواستی،مولانا ایاز احمد مدنی لاڑ،مولانا حسین احمد درخواستی ودیگر نے بھر پور شرکت کی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات