
گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کا بیجنگ کا سرکاری دورہ، چائنیز ڈپٹی وزیر خارجہ سے ملاقات
پیر 26 مئی 2025 22:40
(جاری ہے)
بعدازاں گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل بیجنگ میں مختلف چینی کمیونسٹ پارٹی کے رہنماؤں اور سرکاری حکام کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔جن میں کمیونسٹ پارٹی مرکزی کمیٹی انترنشنل ڈیپارٹمنٹ کے وائس منسٹر (Sun Haiyan) چائنیز پیپلز انسٹیٹیوٹ آف فارئین آفیرز، ایمبیسڈر اور وائس پریزیڈنٹ آف سی پی آئی ایف اے (Zhou Pingjiam) اور منسٹر آف ایم ایف اے (Mr. Lui Bin) شامل تھے۔
واضح رہے کہ ملاقات کے دوران سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبد المالک بلوچ، صوبائی وزراء صادق عمرانی، میر عاصم کرد گیلو، عوامی نیشنل پارٹی کے داود خان اچکزئی اور چنگیز خان مری اور بایزید خان کاسی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ سی پیک مغربی روٹ اقتصادی خوشحالی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور صنعت کاری کے نئے مواقع کھولے گا اور خاص طور پر پسماندہ علاقوں کے معاشی منظرنامے میں انقلاب برپا کریگا، اس ضمن میں موجودہ حکومت مغربی روٹ اور سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کیلئے پرعزم ہے اور ہمارے مضبوط سیکورٹی فریم ورک کے ساتھ تیزی سے پیشرفت بھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سی پیک کے پیش نظر اپنی نئی نسل کو جدید فنی اور تیکنیکی مہارتیں سکھانے پر توجہ مرکوز رکھنی ہوگی۔ صوبہ بلوچستان میں ہائیر ایجوکیشن، جدید ٹیکنالوجی، استعداد کار بڑھانے اور نوجوانوں کو جدید مہارتیں سکھانے میں چین جیسے ترقی یافتہ ممالک اور انٹرنیشنل اداروں کا تعاون نہایت مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔گورنر مندوخیل نے کہا کہ تمام معاشی و تجارتی سرگرمیوں میں معاشرے کے عام آدمی کی شرکت و شمولیت سے ملک کے معاشی نظام کو باآسانی مستحکم بنایا جا سکتا ہے،انسانی تاریخ کا شاندار منصوبے سی پیک کا اُبھرتا ہوا سورج پورے خطے کے معاشی جمود کا خاتمہ کریگا جو ہم سب کیلئے ایک نئی روشن صبح کی نوید ثابت ہونگی۔
مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.