
تحریک انصاف کا ممکنہ احتجاج ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے اطراف بھاری نفری تعینات، قیدی وین اوربکتربند گاڑیاں پہنچا دی گئیں
سیکورٹی اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ کر دیا گیا ہے، احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں
فیصل علوی
منگل 27 مئی 2025
11:09

(جاری ہے)
پی ٹی آئی ارکان اسمبلی و کارکنان عدلیہ سے اظہار یکجہتی کریں گے۔
تحریک انصاف کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاونڈز نیب کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیس تاحال مقرر نہیں ہو سکا ہے۔ پی ٹی آئی قیادت آج پھر کیس مقرر کروانے کیلئے ہائیکورٹ آئے گی۔پی ٹی آئی رہنماﺅںکاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کیس مقرر نہ ہونے پر پارٹی میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔ آج ہم ایک بار پھر عدالت سے کیس مقرر کرنے کی اپیل کرینگے۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخواہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر آج بھرپور احتجاج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کی زنجیریں توڑ کر بانی کے کیسز سنے جائیں۔ عدالتی نظام مفلوج ہو چکا ہے اور انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی کے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سینیٹر شبلی فراز اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تھے جہاں انہوں نے کیس کی جلد سماعت کیلئے عدالتی حکام سے رابطے کئے۔ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے سزا معطلی کا کیس مقرر کروانے کیلئے سرگرم کوششیں جاری تھیں۔ پی ٹی آئی رہنماء شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ کسی کیلئے انصاف کے دروازے بند ہونے سے عدم استحکام ہوگا۔ قائم مقام چیف جسٹس نے بیرسٹر گوہر اور لطیف کھوسہ کو کمٹمنٹ کی تھی کہ رواں ہفتے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستیں مقرر ہونی تھیں۔ قائم مقام چیف جسٹس نے وعدہ کیا تھا کسی عام آدمی نے نہیں اور قائم مقام چیف جسٹس کے وعدے میں کوئی بات تو ہوگی۔ انہوں نے کہا تھاکہ ہم آئین اور قانون پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم پریشر ڈالنے کیلئے آتے رہیں گے۔سائل عدالت میں انصاف لینے آتے ہیں اور اگر سائل کو انصاف فراہم نہ کیا جائے تو یہ زیادتی ہے۔ہم کوشش کر رہے ہیں بانی پی ٹی آئی کے کیسز لگیں اور میرٹ پر فیصلے ہوں۔
مزید اہم خبریں
-
پنجاب پولیس کو جاپان پولیس کی طرز پر انفراریڈ اور الٹرا سانک ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخواہ حکومت کی طرف سے سیلاب متاثرین کیلئے مزید 2 ارب روپے جاری
-
اگر چاند کی 14 تاریخ ہو تو بارش کا پانی سمندر میں نہیں جاتا، سعید غنی کی حیرت انگیز منطق
-
پنجاب حکومت نے لاہور ٹرام سروس کے آغاز کی تاریخ بتا دی
-
اسحاق ڈار پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات میں شرکت کے لیے کابل پہنچ گئے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر سید پورماڈل ویلج میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری، 200 غیر قانونی تعمیرات مسمار
-
وفاقی حکومت اور پاک فوج مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہرممکن تعاون کے لئے پرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے دورہ کے موقع ..
-
پنجاب میں نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، لڑکیاں بازی مار گئیں
-
حکومت و فوج سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے، تمام وسائل عوام کی خدمت کیلئے نچھاور کریں گے، وزیراعظم
-
قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 5 اکتوبر کو ہوگی
-
سیف سٹی اتھارٹیز نے ای چالانزکی ادائیگی اور تصحیح کے لئے نظام میں آسانی کردی
-
عظمی بخاری کا خیبرپختوانخواہ ،سندھ میں سیلاب و بارشوں سے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.