Live Updates

پشاور میں پی ٹی آئی کے احتجاجی کیمپ پر حملے کا مقدمہ پی پی رہنماؤں و کارکنان کیخلاف درج

منگل 27 مئی 2025 11:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) پاکستان تحریک انصاف احتجاجی کیمپ پر حملے کا مقدمہ پیپلزپارٹی رہنماؤں و کارکنان کیخلاف درج کر لیا گیا۔یہ احتجاجی کیمپ عمران خان کی رہائی کیلئے لگایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر میں پیپلز پارٹی کے محمد علی باچا، ملک عظمت، ضیاء اللہ، ہمایون خان، شاہ ذوالقرنین سمیت دیگر نامزد کئے گئے ہیں۔یاد رہے کہ بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کیلئے تیار پی ٹی آئی کیمپ نذرآتش کرنے پر پیپلزپارٹی کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست میں بتایا گیا ہے کہ کیمپ میں قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے، جبکہ قرآن پاک کے پارے بھی شہید ہوئے، شرپسندوں کے اس اقدام سے عوام میں خوف و ہراس پھیلا، اس لئے مقدمہ درج کیا جائے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات