Live Updates

قومی ٹیم کا ٹیسٹ فارمیٹ میں ہیڈکوچ کون ہو؟ وسیم اکرم نے بتادیا

پی ایس ایل میں حسن نواز نے متاثر کیا، بولنگ میں سلمان مرزا، علی رضا نے اچھی کارکردگی دکھائی، ٹیسٹ کرکٹ کیلئے یونس خان بطور بیٹنگ کوچ اچھا آپشن ثابت ہوسکتا ہے: انٹرویو

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 27 مئی 2025 12:35

قومی ٹیم کا ٹیسٹ فارمیٹ میں ہیڈکوچ کون ہو؟ وسیم اکرم نے بتادیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 مئی 2025ء ) سابق کپتان وسیم اکرم نے پی ایس ایل 10 کے متاثر کُن کھلاڑی کا نام بتا دیا۔
پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک گیند قبل 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
58 سالہ وسیم اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل میں حسن نواز نے متاثر کیا ہے، بولنگ میں سلمان مرزا اور علی رضا نے اچھی کارکردگی دکھائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے پی ایس ایل کے آخری مرحلے کو بہترین انداز سے سنبھالا، مشکل صورتحال میں پی سی بی نے ہر شعبے میں اچھے اقدامات کیے، غیر ملکی کھلاڑیوں کا واپس پاکستان آنا قابل ستائش بات ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ نئے لڑکوں کا مائنڈ سیٹ نیا کوچ بدل سکتا ہے، ریڈ بال کرکٹ کے لیے یونس خان بطور بیٹنگ کوچ اچھا آپشن ثابت ہوسکتا ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف تین میچز کھیلنے ہیں، نیا کوچ نئی سوچ کے ساتھ پاکستان ٹیم پر کام کرے گا، ٹی 20 کرکٹ میں کھلاڑیوں کو تھوڑا وقت دینا چاہیے۔
پاک بھارت سے متعلق انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ میں کیا بدلاؤ آئے گا اس پر میں خود بھی بیان نہیں دے سکتا۔                                                       
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات