Live Updates

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نی28 مئی کو دھماکے کر کے ملک پاکستان کو ناقابل شکست قوت بنایا ،مرزا محمد یعقوب

منگل 27 مئی 2025 16:35

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)مرزا محمد یعقوب آف کھوڑ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نی28 مئی کو دھماکے کر کے ملک پاکستان کو ناقابل شکست قوت بنایا عمران خان نے سوائے مہنگائی کے دھماکوں کے کچھ نہیں کیا جس کا خمیازہ عوام آج تک بھگت رہے ہیں حالیہ بھارتی جارحیت پر بھی وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے بھارت کو ایسا منہ توڑ جواب دیا ہے کہ اس کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی میاں برادران نے پہلے بھی ملک کو بحرانوں سے نکالا اب بھی نکالیں گے ان خیالات کا اظہار مرزا محمد یعقوب آف کھوڑ نے اپنے اخباری بیان میں کیاا نھوںنے کہا کہ کلمہ کے نام پر بننے والا ملک پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا پاک افواج ، وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات