
صنعتوں کی ضروریات کے مطابق افرادی قوت کو تربیت دینے کی ضرورت ہے، اقتصادی سرگرمیوں اور پیشہ وارانہ تربیت کے درمیان قریبی ربط کی ضرورت ہے،وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب کا اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب
منگل 27 مئی 2025 18:43

(جاری ہے)
یہ اجلاس حال ہی میں اسلام آباد میں منعقدہ دو روزہ’’امپیکٹ فنانسنگ ورکشاپ اینڈ ٹریننگ‘‘ کا تسلسل تھا جو وزارتِ خزانہ نے کرندا ز پاکستان اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کی تھی۔
ورکشاپ کا عنوان ’’قدر سے وژن کی طرف: پاکستان کے مالیاتی شعبے سے مقصد کے ساتھ مالیاتی اقدامات۔‘‘تھا۔ ورکشاپ میں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے افتتاحی خطاب کیا اور شرکاء کو مالیاتی فیصلوں میں سماجی اثرات کو شامل کرنے کی حکمت عملی، گورننس، نتائج کی تصدیق، اور مالیاتی پورٹ فولیوز کے ڈیزائن سے متعلق اہم امور پر تربیت فراہم کی گئی۔ اجلاس میں ٹاسک فورس نے ’’سوشل امپیکٹ فنانسنگ فریم ورک‘‘ کے تحت تیار کردہ سفارشات پیش کیں جس کا مقصد پائیدار، جامع اور اثر انگیز مالیاتی اقدامات کے ذریعے ترقیاتی اہداف حاصل کرنا ہے۔ یہ فریم ورک وزارتِ خزانہ کی نگرانی میں صحت، غربت میں کمی اور ہنر مندی کے شعبہ جات کے ماہرین کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے اور اس میں چھ ترجیحی شعبہ جات شامل ہیں جن کے لئے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو نتائج سے مشروط بنیادوں پر متحرک کرنے کا منصوبہ ہے۔ ٹاسک فورس نے واضح کیا کہ نتائج پر مبنی مالیاتی ماڈل ایک انقلابی تصور ہے جو روایتی فنڈنگ کے بجائے حقیقی نتائج کی بنیاد پر وسائل کی تقسیم کو فروغ دیتا ہے۔ اس سے شفافیت، جوابدہی اور کارکردگی میں بہتری آتی ہے، اور نجی و فلاحی سرمایہ کو ترقیاتی مقاصد کے لئے مؤثر طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ وزیر خزانہ کے سامنے پانچ ابتدائی پائلٹ منصوبے پیش کئے گئے جن میں انتہائی غریب خواتین کی پانچ سال میں غربت سے خود کفالت کی جانب منتقلی،زرعی معاونت کے ذریعہ کسانوں کی آمدن میں اضافہ، زرعی وئیر ہاؤسنگ کے ذریعے مالی شمولیت اور غربت میں کمی،صحت کے شعبے میں سماجی اثرات پر مبنی سرمایہ کاری اور ہنرمندی اور روزگار سے منسلک تعلیم کے ذریعے انسانی سرمایہ کی ترقی کے منصوبے شامل ہیں۔ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ٹاسک فورس کی مشترکہ کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی پاکستان کی پائیدار ترقی کا بنیادی ستون ہے۔ انہوں نے موجودہ صنعتوں کی ضروریات کے مطابق افرادی قوت کو تربیت دینے کی ضرورت پر زور دیا اور اقتصادی سرگرمیوں اور پیشہ وارانہ تربیت کے درمیان قریبی ربط کی تجویز دی۔ اجلاس کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ ٹاسک فورس کی سفارشات کو وزیر اعظم کے سامنے پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں پالیسی سازی، ادارہ جاتی اصلاحات، اور منتخب پائلٹ منصوبوں کے آغاز میں شامل کیا جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پاک فوج کو سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہدایات
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
وزیراعلی پنجاب کا وزیراعلی خیبرپختونخوا کو ٹیلی فون، سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا
-
زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو گیا
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2 فیصد تک بڑھ کر ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
-
جنیوا میں پلاسٹک آلودگی کے خاتمے پر یو این مذاکرات بے نتیجہ
-
غزہ: خطرناک حالات میں انسانی خدمت کی اخلاقی ذمہ داری نبھاتے ڈاکٹر کی کہانی
-
ملک میں فی لیٹر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے اتنہائی حساس علاقوں سے 5 ہزار افراد کو ریسکیو کر لیا
-
دیر میں ریسکیو اہلکار نے اپنی جان پر کھیل کر دریا کے سیلابی ریلے میں پھنسے شہری کو بچا لیا
-
خیبرپختونخواہ میں آسمانی بجلی نے بھی قیامت ڈھا دی، متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات
-
پنجاب حکومت کا اکتوبر میں ایک لاکھ گھروں کا ہدف مکمل کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.