دنیا مودی کے عالمی اصولوں کیخلاف نفرت انگیزبیانات کا نوٹس لے، پاکستان

منگل 27 مئی 2025 20:37

دنیا مودی کے عالمی اصولوں کیخلاف نفرت انگیزبیانات کا نوٹس لے، پاکستان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2025ء)پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے گجرات میں دئیے گئے حالیہ بیان کا سخت نوٹس لیا ہے اور کہا ہے کہ ایک ایٹمی ملک کے وزیراعظم سے اس طرح کے بیان کی توقع نہیں تھی۔وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس قسم کے بیانات اقوام متحدہ کے منشور کے بنیادی اصولوں کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اس بیان کو اشتعال انگیزی کے طور پر دیکھتا ہے جس کا مقصد بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے جار ی منصوبے سے تو جہ ہٹانا ہے۔

وزارت خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کی آئے روز بڑھتی ہوئی بیان بازی کا نوٹس لے جس سے علاقائی استحکام اور دیرپا امن کے امکانات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔