Live Updates

تحفظ نامو س رسالتؐ کا مشن مرتے دم تک جاری رکھیں گی:قاری اعظم حسین

دہشتگردی اور کرپشن نے معیشت کو غیر مستحکم کیا ملکی سلامتی و استحکام کیلئے ہرطبقے کو کردار ادا کرنا ہوگا

منگل 27 مئی 2025 22:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2025ء) جمعیت علما اسلام( س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین نے کہا ہے کہتحفظ نامو س رسالتؐ کا مشن مرتے دم تک جاری رکھیں گے، دہشتگردی اور کرپشن نے معیشت کو غیر مستحکم کیا ملکی سلامتی و استحکام کیلئے ہرطبقے کو کردار ادا کرنا ہوگا،بیت المقدس کی آزادی ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے،فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہو ں نے امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی ،ناظم اعلی مولانا ایوب خان، ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی، لاہور کے ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری واحد بخش، قاری رحمت اللہ لاشاری، انجینئر خالد ٹیپو، عبد الحمید تو نسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنما ئوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

انہو ں نے کہاکہمو لانا سمیع الحق شہید کے سپاہی نظریات پرکوئی سمجھوتہ قبول نہیں کریں گے،طاغوتی قوتیں پاکستان کے اسلامی تشخص کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں لیکن ہم نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،پاکستان قرآن کی سربلندی کے لیے بنایا گیاتھا جب تک یہاں قرآن و سنت کا نظام نافذ نہیں ہوگا اس ملک کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات