دوسری جنگ عظیم میں فسطائیت کیخلاف سوویت روس کی کامیابی کی 80ویں سالگرہ کے حوالے سے تقریب کل ہوگی

منگل 27 مئی 2025 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء) لاہور پریس کلب اور رشیئن سنٹر فار سائنس ایجوکیشن اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دوسری جنگ عظیم میں فسطائیت کے خلاف سوویت روس کی کامیابی کی 80ویں سالگرہ کے حوالے سے کل ( بدھ ) 28مئی سہ پہر ساڑھے تین بجے فلیٹیز ہوٹل لاہور میں ایک تقریب منعقد کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

جس میں پاکستان میں روس کے سفیر مسٹر البرٹ خوریف خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم خان ہوں گے۔دیگر مقررین میں پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ ،جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ،لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ،صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری اور دیگر شامل ہیں۔