Live Updates

نیشنل بینک نے کراچی مویشی منڈی میں اے ٹی ایم کی سہولت فراہم کردی

صارفین اے ٹی ایم سے نقد کے علاوہ این بی پی کی ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے ادائیگی کرسکتے ہیں

بدھ 28 مئی 2025 04:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی)نے کراچی کے ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں اے ٹی ایم کی سہولت فرا ہم کردی ہے۔ اس کا مقصد عید الاضحی کے لئے قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت میں مالی لین دین بینکاری خدمات کے زریعے تیز، محفوظ اور آسان ہو۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی "گو کیش لیس" مہم کے تحت ڈیجیٹل لین دین اور مالی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔

صارفین کو اے ٹی ایم کے استعمال میں سہولت اور رہنمائی کے لئے نیشنل بینک کے عملے کو خصوصی طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ مویشی منڈی کے اندر اے ٹی ایم سروسز کی دستیابی سے زیادہ نقدی لے جانے کی زحمت سے بچا جاسکے گا۔ تاجروں، کسانوں اور خریداروں کے لیے لین دین آسان اور محفوظ ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

این بی پی کے ایس ای وی پی اور ریٹیل بینکنگ گروپ کے گروپ چیف (قائم مقام) فیصل احمد ٹوپرا نے اے ٹی ایم سہولت پر کہا کہ نیشنل بینک کو فخر ہے کہ کراچی کی مویشی منڈی میں اے ٹی ایم سروسز فراہم کررہے ہیں۔

اس سے مالی لین دین محفوظ اور آسان ، کیش لیس بنانے میں مدد ملے گی۔ روایتی طور پر نقدی پر انحصار کرنے والے ماحول میں جدید بینکاری سہولیات کی فراہمی کے ذریعے، این بی پی نہ صرف اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دے رہا ہے بلکہ صارفین کے اعتماد میں بھی اضافہ کر رہا ہے، یہ اقدام خاص طور پر عید پر جانوروں کی خریدوفروخت کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات