Live Updates

آئی ایم ایف کا ریونیو بڑھانے کیلئے ٹیکس نادہندگان کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا مطالبہ

ٹیکس حکام کے اختیارات میں اضافہ اور شفافیت لائی جائے، ٹیکس چوری روکنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال مزید بڑھانے کی سفارش

بدھ 28 مئی 2025 15:33

آئی ایم ایف کا ریونیو بڑھانے کیلئے ٹیکس نادہندگان کیخلاف گھیرا مزید ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء) آئی ایم ایف نے ٹیکس بڑھانے کیلئے سخت اقدامات کی تجویز دیدی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ ٹیکس نا دہندگان کے خلاف مزید سخت اقدامات لیے جائیں، ٹیکس حکام کے اختیارات کے استعمال میں اضافہ اور شفافیت لائی جائے، ٹیکس چوری روکنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال مزید بڑھایا جائے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ پی او ایس پر ٹیکس چوری کا جرمانہ 5 لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ٹیکس چوری پر جرمانے کے ساتھ فوجداری مقدمات درج کرنے کی بھی تجویز ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سولر پینلز سمیت تمام ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی تجویز ہے جبکہ کھاد، اسپرے اور زرعی آلات پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنیکی تجویز ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بجٹ میں زرعی ان پٹس اور مشینری پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ پرتعیش اشیاء کی فہرست میں مزید اشیاء شامل کرکے ٹیکس میں اضافیکی بھی تجویز ہے، پرتعیش اشیاء پر سیلز ٹیکس 25 فیصد سے بڑھانے کی تجویز ہے۔خیال رہے کہ پاکستان کا سالانہ بجٹ برائے 26-2025 2 جون کو پیش کیا جائے گا اور اس حوالے سے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات