
لاہورجنرل ہسپتال میں یوم تکبیر کی پرُوقار تقریب ، ایٹمی سائنسدانوں و انجینئرز کو خراج تحسین
بدھ 28 مئی 2025 17:14
(جاری ہے)
تقریب میں پاکستان کو ایٹمی قوت بننے پر محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان، سائنسدانوں، افواج پاکستان،انجینئرز ،ٹیکنیشنزاور تمام سیاستدانوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔
ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین ،ڈاکٹر سلمان شکیل، ڈاکٹر جنید ، وائس پرنسپل نرسنگ کالج شہناز ڈار، ڈاکٹر لیلیٰ شفیق ، ڈاکٹر عبدالعزیزسمیت بڑی تعداد ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔ ایم ایس پروفیسر فریاد حسین نے کہا 28 مئی پاکستانی قوم کے نہ جھکنے کے اعلان کا دن ہے اور دفاعی صلاحیتوں کا ترجمان ہے جو استقلال اور قربانیوں کی داستان کا عکاس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن نہ صرف پاکستان کے لیے سائنس، ٹیکنالوجی اور عسکری میدان میں ایک عظیم کامیابی کی یادگار ہے بلکہ قومی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کا استعارہ بھی ہے۔ مقررین نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں نمایاں کردار ادا کرنے والوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایٹمی دھماکوں نے پاکستان کا دفاع ہر لحاظ سے مزید مضبوط بنایا اور یوم تکبیر یوم پاکستان ہے جس نے امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن پاکستان نے دنیا کے نقشے پر پہلی مسلم نیوکلئیر اسٹیٹ کی حیثیت اختیار کی جس پر بحیثیت قوم ہمیں فخر ہے۔مقررین نے کہا کہ اس وقت کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اربوں ڈالر کی امداد کو ٹھکرا کرامریکہ جیسی سپر پاور کو انکار کردیا اور دلیرانہ فیصلہ کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کئے جس سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوگیا جبکہ دشمنوں کے ناپاک ارادے خاک میں مِل گئے۔مقررین نے مزید کہا یومِ تکبیر ہمیں اُن تمام عظیم سائنسدانوں، انجینئرز، افواجِ پاکستان اور قیادت کی قربانیوں اور خدمات کو یاد دلانے کا دن ہے جنہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دے کر پاکستان کو ایٹمی طاقتوں کی صف میں شامل کیا۔ تقریب کے اختتام پر یوم تکبیر کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا جبکہ شرکاء نے پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر فاروق افضل نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے جس کا مقصد طاقت کا توازن برقرار رکھنا اور ملک کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر قومی غیرت، بے مثال جرات اور بہادری کی علامت کا دن ہے اور یہ پیغام دیتا ہے کہ پاکستان کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنے والوں کا انجام عبرت ناک ہوگا۔تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی ، خوشحالی و استحقام کیلئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔
مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.